انوارالعلوم (جلد 17) — Page 141
انوار العلوم جلد کا دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان معارف لوگوں کو سمجھائے گا، رحمت اور فضل کا نشان ہوگا اور وہ دینی اور دنیوی علوم جو اسلام کی اشاعت کے لئے ضروری ہیں اُسے عطا کئے جائیں گے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ اُس کو لمبی عمر عطا فرمائے گا یہاں تک کہ وہ دنیا کے کناروں تک شہرت پائے گا۔یہ اعلان بانی سلسلہ احمدیہ نے یہاں سے کیا اور اُس وقت کیا جبکہ وہ ابھی بانی سلسلہ نہیں تھے اور جماعت احمدیہ کی ابھی بنیاد بھی نہیں پڑی تھی۔قادیان ایک چھوٹی سی بستی تھی اور اب بھی وہ ہوشیار پور سے ایک تہائی ہے۔ہوشیار پور کی آبادی چالیس ہزار ہے اور قادیان کی آبادی چودہ پندرہ ہزا ر لیکن جس وقت وہ یہاں آئے ہیں اُس وقت قادیان کی آبادی ۱۸ سو کس کی تھی اور دنیوی وجاہت کا جہاں تک تعلق ہے اس کے لحاظ سے آپ کو کسی قسم کی عزت حاصل نہیں تھی۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آپ کا خاندان ایک معزز زمیندار خاندان تھا اِس میں کوئی شبہ نہیں کہ سلطنت مغلیہ کے عہد میں اس خاندان کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ صاحب کے عہد میں بھی اس خاندان کے بعض افراد کو معزز عہدے حاصل رہے ہیں لیکن اس زمانہ میں یہ خاندان اپنی قدیم عزت کو کھو چکا تھا اور بعض وجوہ سے اس کی جائداد کا اکثر حصہ ضبط ہو چکا تھا۔پس اس زمانہ میں دُنیوی لحاظ سے اس کی حیثیت ایک معمولی زمیندار کی سی تھی اور پھر ان کو اپنی عزت بڑھانے کا کوئی شوق بھی نہیں تھا۔باپ نے انہیں بار بار توجہ دلائی کہ وہ مستقل طور پر کوئی ملازمت اختیار کر لیں مگر انہوں نے انکار کر دیا۔ایسا شخص اُس زمانہ میں یہ اعلان کرتا ہے کہ میرے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ دنیا میں اسلام کو پھیلائے گا اور پھر میرے کام کو لمبا کرنے کے لئے مجھے ایک خاص بیٹا عطا فرمائے گا کیونکہ یہ زمانہ بہت بڑے مفاسد کا ہے اور ان مفاسد کی اصلاح کے لئے ایک لمبے عرصہ کی جدوجہد کی ضرورت ہے۔اب وہ زمانہ نہیں رہا جبکہ جنگ اور قتال سے فیصلہ ہو جا تا تھا بلکہ آب دلائل اور لمبی بحثوں کے بعد فیصلہ ہوتا ہے اور یہ کام ایک طویل عرصہ چاہتا ہے۔پس چونکہ موجودہ زمانہ کی اصلاح ایک لمبے عرصہ کی منتقضی تھی اس لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو خبر دی کہ وہ آپ کو ایک بیٹا عطا فرمائے گا اور جیسا کہ بعض دوسری خبروں میں اس کا ذکر ہے اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ بھی بتایا کہ وہ لڑکا 9 سال کے عرصہ میں پیدا ہوگا ، تمہارا جانشین ہوگا اور ان صفات سے متصف ہوگا۔