انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 65 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 65

انوار العلوم جلد ۱۷ اللهُ فَيَهُدُهُمُ اقتدة، قُلاَ اسْلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًاء إنْ هُوَالا ذكرى لمعلمين اللہ تعالیٰ ان آیات میں فرماتا ہے کہ ہمارے بہت سے انبیاء گزرے ہیں جن کی بڑی شان تھی۔اُن انبیاء میں نوح بھی تھے، ابراہیم بھی تھے ، اسحاق بھی تھے ، یعقوب بھی تھے ، داؤڈ بھی تھے ، سلیمان بھی تھے، ایوب بھی تھے ، یوسف بھی تھے ، موسیٰ بھی تھے ، ہارون بھی تھے۔اسی طرح زکریا ، یتی، عیسی ، الیاس ، اسماعیل ، الیسع ، یونس اور لوط وغیرہ سب ہمارے مقربین میں شامل تھے یہ اور ان کے آباء اور ان کی نسلوں اور رشتہ داروں میں سے بہت سے لوگ تھے جن کو خدا تعالیٰ نے اپنے قرب کیلئے چن لیا۔أُولئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللهُ مسلمان! یہ سارے کے سارے وہ لوگ تھے جن کو اللہ تعالیٰ نے ہدایت دی۔فيهديهم اقتده ، پس اب ہم تجھے حکم دیتے ہیں کہ تو ان ساروں کی ہدایت کے پیچھے چل۔ان آیات سے ظاہر ہے کہ ایک سچے مسلمان کو خدا تعالیٰ نے یہ حکم دیا ہے کہ وہ تمام انبیاء کی ہداتیوں کے پیچھے چلے اور سب انبیاء کے نمونہ کو اپنے سامنے رکھے۔مگر واقعہ یہ ہے کہ ہمارے سامنے نہ تو تمام گزشتہ انبیاء کی تصویر میں موجود ہیں جن کو دیکھ کر ہم اپنی تصویر میں اُن کے مطابق بنا سکیں اور نہ اُن کی تعلیمیں اپنی اصل صورت میں موجود ہیں، نہ وہ اخلاقی احکام موجود ہیں جو انہوں نے دیئے، نہ اُن کے نمونے اس وقت ہماری آنکھوں کے سامنے پائے جاتے ہیں اور ایک ایسی دقت ہے جس کا بظاہر کوئی حل نظر نہیں آتا کہ ایک طرف تو اللہ تعالیٰ یہ حکم دیتا ہے کہ گزشتہ تمام انبیاء کی ہدایتوں اور اُن کے نمونوں کی اتباع کی جائے اور دوسری طرف ہمارے سامنے اُن میں سے کسی نبی کا مکمل نمونہ موجود نہیں کسی نبی کی مکمل تعلیم موجود نہیں۔پس ہم اُن کی اقتداء کریں تو رکس طرح کریں؟ اس سوال کا جواب انہی آیات کے آگے چل کر دیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وهذا كتب اللهُ مُبرَكَ مُصَوقُ الَّذِي بَيْنَ يَدَيو ولتنذر أم القرى وَ مَنْ حَولَهَا چونکہ انسانی فطرت میں یہ سوال پیدا ہوتا تھا کہ گزشتہ انبیاء کی جو تعلیمیں تھیں اور جن تعلیموں کے مطابق اللہ تعالیٰ لوگوں سے نمونہ طلب کرتا ہے وہ تو اب موجود نہیں ہیں پھر اس کا کیا علاج ہو۔اس لئے فرماتا ہے اس کا علاج آسان ہے۔هذا كتب ان الله مبرک یہ وہ کتاب ہے جس میں سب علوم جمع کر دیئے گئے ہیں۔