انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 66 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 66

۶۶ انوار العلوم جلد ۷ مبرك كا لفظ بركة سے نکلا ہے اور بركة عربی زبان میں نیچی جگہ کو کہتے ہیں جہاں بارش کے بعد اردگرد کا پانی بہہ کر جمع ہو جاتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔یہ کتاب ایک تالاب کے طور پر ہے۔چنانچہ جس قدر گزشتہ نبیوں پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی کی بارشیں ہوئی ہیں وہ سب بہہ کر اس تالاب میں جمع ہو گئی ہیں۔پس آب تمہیں الگ الگ کسی پہلی الہامی کتاب پر عمل کرنے کی ضرورت نہیں اور نہ الگ الگ پہلے انبیاء کے نمونہ کو دیکھنے کی احتیاج ہے۔تم ہمارے اس قرآن کو دیکھ لو جو کچھ ہم نے پہلے انبیاء کو دیا وہ سب کچھ اس میں موجود ہے۔اور جو کچھ پہلے انبیاء نے نمونہ دکھا یا وہ سب کا سب نمونہ محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات میں موجود ہے۔ہم تم کو کہتے ہیں کہ تم ابراہیم جیسے بنو۔تم کہ دو گے کہ ہمیں پتہ نہیں ابراہیم کو کیسا بنایا گیا تھا۔یہ صحیح ہے کہ تمہیں پتہ نہیں ابراہیم کیسا بنایا گیا تھا مگر آؤ ہم تمہیں بتائیں کہ وہ کیسا بنایا گیا تھا۔فرماتا ہے ہم نے اُسے جیسا بھی بنایا تھا اُس کا قرآن میں مکمل ذکر موجود ہے۔ہم تمہیں کہتے ہیں تم نوح جیسے بنو تم کہہ دو گے ہمیں کیا معلوم کہ نوح کیسا تھا۔سو آؤ ہم تمہیں بتائیں کہ ہم نے نوح کو جیسا بنایا تھا اُس کا پورا ذ کر قرآن کریم میں موجود ہے۔اسی طرح ہر نبی جو آج تک اس دنیا میں گزرا ہے اُس کی تعلیم کا ذکر قرآن میں موجود ہے اور اُس کے اُن اخلاق کا ذکر قرآن کریم میں موجود ہے جو اُس نے دکھائے۔پس یہ کتاب مبارک ہے۔یعنی ایک ایسی نشیب زمین کی طرح ہے کہ جو الہام نوح پر ہوا وہ بھی اِس میں جمع ہے۔جو الہام موسٹی پر ہو ا وہ بھی اس میں جمع ہے، جو الهام رام چندر پر ہو ا وہ بھی اس میں جمع ہے، جو الہام عیسی پر ہوا وہ بھی اس میں جمع ہے، جو الہام کرشن پر ہوا وہ بھی اس میں جمع ہے، جو الہام زرتشت پر ہوا وہ بھی اس میں جمع ہے، جو الہام ایوب پر ہو اوہ بھی اِس میں جمع ہے اور پھر محمد رسول اللہ ﷺ پر جونئی وحی نازل ہوئی وہ بھی اس میں جمع ہے۔گویا یہ ایک ایسا تالاب ہے جس میں تمام چوٹیوں کا پانی اردگرد سے آ کر جمع ہو گیا ہے اور یہ کتاب جامع ہے سب نبیوں کے کمالات کی۔اس پر چل کر گویا سب نبیوں کی اتباع ہو گئی۔