انوارالعلوم (جلد 17) — Page 268
انوار العلوم جلد ۱۷ ۲۶۸ اہالیان لدھیانہ سے خطاب 6* ہوئی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تبلیغ بھی دنیا کے کناروں تک پہنچی اور میرا نام بھی جو اس پیشگوئی کا مصداق ہوا دنیا کے کناروں تک پھیلا۔پھر آج جو بارش ہوئی ہے یہ بھی ایک پیشگوئی کو پورا کرتی ہے جو اس موعو دالر کے کے بارہ میں ہے۔یہ ایک عجیب بات ہے کہ ہوشیار پور میں جو ہمارا جلسہ ہوا تو وہاں پیشگوئی کا یہ حصہ پورا ہوا کہ ” نور آتا ہے نور۔۲۰ فروری ۱۹۴۴ء کو وہاں ہمارا جلسہ ہوا۔اس سے کئی روز قبل بارش ہو رہی تھی۔۱۹ / فروری کو عشاء کے وقت مجھے بذریعہ فون اطلاع دی گئی کہ بارش ہورہی ہے مگر میں نے کہا کہ ہم انشَاءَ اللہ پہنچ جائیں گے۔۲۰ فروری کو اللہ تعالیٰ کا ایسا فضل ہوا کہ بارش بالکل بند رہی اور خوب دھوپ نکل آئی اور ہم جب وہاں سے آگئے تو پھر بارش ہونے لگی۔گویا پہلے بھی بارش اور بعد میں بھی بارش۔مگر بیچ میں دھوپ اور اس طرح اس پیشگوئی کا یہ حصہ پورا ہوا کہ ” نور آتا ہے نور۔آج کے جلسہ میں بھی اس موعود دلڑکے کے متعلق پیشگوئی کا ایک دوسرا حصہ پورا ہوا ہے۔الہام الہی میں اس کے متعلق کہا گیا تھا کہ اِنَّا اَرْسَلْنَاهُ شَاهِداً وَّ مُبَشِّراً وَ نَذِيرًا كَصَيِّبٍ مِّنَ السَّمَاءِ فِيهِ ظُلُمَتٌ وَرَعْدٌ وَ بَرق 2 یعنی اس کی مثال اس بارش کی سی ہوگی جس میں ظلمت اور گرج اور چمک ہو۔یہ الہام ظاہری رنگ میں آج پورا ہو گیا ہے۔آج بارش میں ہی ہم نے نماز پڑھی اور بارش ہی میں میں نے تقریر کی۔ہمارے مخالف خوش ہوتے ہوں گے کہ بارش شروع ہوگئی ہے اور یہ ان کے جلسہ کو روک دے گی لیکن میرا دل اس بارش کو دیکھ کر خوشی سے لبریز ہو رہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا ایک اور نشان پورا ہو رہا ہے۔اور لدھیانہ کے لوگ اِس نشان کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے جس کا اعلان یکم دسمبر ۱۸۸۸ء کے اشتہار میں کیا گیا تھا۔اب میں لدھیانہ کے لوگوں کو اور اُن لوگوں کو بھی جو باہر سے آئے ہوئے ہیں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ آسمان کی آواز ہے جو اللہ تعالیٰ نے بلند کی ہے اسے بند کرنا آسان نہیں۔یہ جماعت شروع میں صرف چالیس افراد پر مشتمل تھی مگر اب خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری تعداد لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔تمام دنیا نے ہماری مخالفت کی مگر سب مخالف ناکام ہوئے اور آئندہ بھی نا کام ہوں گے اور دنیا کی کوئی طاقت احمدیت کی ترقی کو روک نہیں سکے گی۔پھر ان رؤیا کے علاوہ جو میں نے بیان کئے ہیں اور بھی کئی باتیں مجھے اللہ تعالیٰ نے بتا ئیں اور وہ پوری ہوئیں جو خدا