انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 267 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 267

انوار العلوم جلد ۷ اہالیان لدھیانہ سے خطاب یہ وہ لوگ ہیں جو پہلے ننگے پھرتے تھے اور بالکل وحشی تھے مگر اب دین سیکھ رہے ہیں اور ان میں سے ہی بعض اب مبلغ اور مدرس بھی ہیں۔ایسے جنگلوں میں جہاں میلوں میں کوئی آبادی نہیں ملتی اور جہاں شدید قسم کا ملیریا ہوتا ہے، جہاں ایسی نسلیں بھی آباد ہیں جو آدمی کو کھا جاتی ہیں وہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خدام تبلیغ کر رہے ہیں۔پس میں آج اہل لدھیانہ کو یہ خبر دیتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خدا تعالیٰ کی طرف سے خبر پا کر قدرت اور فضل اور رحمت کے جس نشان کی خبر دی تھی وہ ظاہر ہو چکا۔جن لوگوں کے کان میں یہ آواز پہنچے وہ اُن لوگوں تک اسے پہنچا دیں جو سُن نہیں رہے۔اور میں لدھیانہ والوں کو یہ پیغام دے کر بری الذمہ ہوتا ہوں اور اُن کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ انکار کر کے نقصان نہ اُٹھا ئیں۔یہ عظیم الشان پیشگوئی غیر معمولی حالات میں پوری ہو چکی ہے۔پہلے تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو عمر اور غلبہ عطا کیا۔پھر جیسا کہ نعمت اللہ صاحب ولی کی پیشگوئی میں بھی چار پانچ سو سال قبل بتایا گیا تھا کہ: پسرش یادگار ے بینم اور جیسا کہ پہلے انبیاء کی پیشگوئیوں میں بھی بتایا گیا تھا، اللہ تعالیٰ نے آپ کو اولا د دی اور پھر ایسا بیٹا عطا کیا جو ان پیشگوئیوں کا مصداق ہے اور اللہ تعالیٰ نے اُسے اپنے نشانوں کے ساتھ کھڑا کیا۔میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ اللہ تعالیٰ کس رنگ میں اور کس طریق سے اپنے کام کو پورا کرے گا لیکن یہ ضرور ہے کہ وہ کام ہو کر رہے گا۔میرے ذریعہ یا مجھ سے دین سیکھنے والے کسی اور کے ذریعہ۔اور جہاں آج دنیا میں ہر طرف محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار کرنے والے ہیں، وہاں گھر گھر سے درود کی آواز میں آئیں گی اور خدا تعالیٰ کا وعدہ پورا ہوکر رہے گا۔(اس کے بعد حضور کے ارشاد کے ماتحت مختلف ممالک کے مبلغین نے تقریریں کیں پھر آپ نے فرمایا ) اب آپ لوگوں نے وہ حالات سُن لئے ہیں جو تبلیغ اسلام کے متعلق میرے ہاتھوں سے اللہ تعالیٰ نے ظاہر فرمائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے علم پا کر یہ پیشگوئی فرمائی تھی کہ خدا تعالیٰ آپ کی تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچائے گا۔نیز ایک پیشگوئی یہ فرمائی تھی کہ وہ موعو دلڑ کا دنیا کے کناروں تک شہرت پائے گا اور اس طرح یہ دونوں پیشگوئیاں پوری