انوارالعلوم (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 470 of 641

انوارالعلوم (جلد 16) — Page 470

بعض اہم اور ضروری امور انوار العلوم جلد ۱۶ ہو جائے گا۔جب میں نے تحریک کی تھی اُس وقت کئی لوگ خیال کرتے تھے کہ اتنا بڑا فنڈ کس طرح قائم ہو سکے گا اور میرے ذہن میں بھی یہ بات نہ تھی کہ اللہ تعالیٰ اس طرح صورت پیدا کر دے گا اور ابھی میرے ذہن میں ایسی سکیم ہے کہ خدا تعالیٰ چاہے تو چند سال میں ۲۵ لاکھ بلکہ اس سے بھی زیادہ کا فنڈ قائم ہو جائے گا۔اور پھر اس سے آگے میرے ذہن میں یہ ہے کہ اسے پچاس لاکھ کا بنانا ہے۔یہ سکیم بڑی ہے ممکن ہے آج اسے کوئی شیخ چلی کی سی بات سمجھے مگر پہلے بعض اس کو بھی تو ایسا ہی سمجھتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پانچ ہزاری فوج والے رؤیا کو پورا کرنے والے یہی لوگ ہیں جو تحریک جدید میں باقاعدہ اور قواعد کے مطابق حصہ لیتے ہیں۔ہمارے سامنے بہت بڑا کام ہے اگر پانچ ہزار مبلغ بھی رکھے جائیں تو اس کے لئے ایک کروڑ بیس لاکھ روپیہ سالانہ آمد کی ضرورت ہے اور اتنی آمد پچیس کروڑ روپیہ کے ریز رو فنڈ سے حاصل کی جاسکتی ہے اور اس طرح جب ہم ۲۵ لاکھ کا فنڈ قائم کرسکیں گے تو گویا ایک فیصدی کام پورا کرسکیں گے اسے بڑھانے کی ابھی اور سکیمیں بھی میرے ذہن میں ہیں عیسائیوں نے ۱۹ سو سال کے عرصہ کے بعد پانچ ہزار چند سو مبلغ پیدا کئے ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ ہمیں اتنے مبلغ مقرر کر نے میں کامیاب کر دے تو یہ گویا مسیح محمدی کی مسیح موسوی پر بہت بڑی فضیلت ہوگی۔بہر حال ۲۵ لاکھ ریز رو فنڈ کی سکیم اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب پوری ہوتی نظر آتی ہے اس کے متعلق آئندہ جو میری تجاویز ہیں میں انہیں فی الحال بیان کرنا پسند نہیں کرتا ہاں دوستوں کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ بھی اس کے متعلق سوچتے رہیں اور اگر کوئی تجاویز ان کے ذہن میں آئیں تو مجھے بتا ئیں میں خود بھی سوچتا ہوں اور وقت آنے پر اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو میں بیان کر دوں گا۔نماز باجماعت ادا کرنے کی تاکید اب میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ قادیان میں ہم نے خدام الاحمدیہ کے ذریعہ نمازوں کے متعلق جو نظام قائم کیا ہے اسے بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے دوسری جماعتوں کو بھی اپنے اپنے ہاں اسے رائج کرنا چاہئے یاد رکھنا چاہئے کہ نماز پڑھنے اور باجماعت پڑھنے میں بڑا فرق ہے اسلام اجتماعی مذہب ہے اور اس لئے اس نے باجماعت نماز پر بہت زور دیا ہے۔قرآن کریم میں نماز کا جہاں بھی حکم ہے باجماعت نماز کا حکم ہے ایک جگہ بھی صرف نماز پڑھنے کا نہیں سوائے ایک جگہ کے کہ جہاں خبر کے طور پر نماز نہ پڑھنے کا ذکر آیا ہے ورنہ ہر جگہ اقِیمُو الصَّلوةَ ہی آیا ہے اور اقامت صلوۃ کے معنے باجماعت نماز کے ہیں۔اقامت کے معنی