انوارالعلوم (جلد 16) — Page xiv
۱۲ انوار العلوم جلد ۱۶ تعارف کتب خدام میں علمی ذوق پیدا کرنے کے سلسلہ میں ہدایت فرمائی کہ اجتماع کے موقع پر ایسے لیکچرز دلوائے جائیں جن میں موٹے موٹے مسائل کے متعلق اسلام اور احمدیت کی تعلیم بیان کی جائے۔نیز اس موقع پر مختلف علمی مقابلے کروائے جائیں۔اسی طرح بعض امتحان مقرر کئے جائیں تا کہ خدام کا علمی معیار بلند ہو۔(۱۵) افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۴۲ء یہ تقریر حضور نے مؤرخہ ۲۵ / دسمبر ۱۹۴۲ء کو جلسہ سالانہ قادیان کا افتتاح کرتے ہوئے ارشاد فرمائی۔اس تقریر میں حضور نے احباب جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ جماعت کو ہمیشہ اپنے وہ مقاصد عالیہ پیش نظر رکھنے چاہئیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات میں بیان کئے گئے ہیں۔جن میں سے سب سے بڑا مقصد اس الہام میں بیان کیا گیا ہے کہ : - میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔“ پس اس الہام سے ظاہر ہے کہ جماعت احمدیہ کا بڑا مقصد دنیا کے کناروں تک اسلام اور احمدیت کی تبلیغ کو پہنچانا ہے۔لہذا یہ مقصد ہمیں ہر وقت پیش نظر رکھنا چاہئے۔مقاصد عالیہ کو یاد رکھنے کی حکمت اور فلسفہ بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ :- اگر مقاصد عالیہ ہماری جماعت کے سامنے ہوں تو جو لوگ سست ہیں اُن میں نسبتی طور پر چستی پیدا ہو جائے گی اور جو چست ہیں وہ پہلے سے بھی زیادہ چست ہو جائیں گے۔پس ہمارے لئے ضروری ہے کہ جب بھی کسی اجتماع میں شامل ہوں ہماری توجہ کا مرکز خصوصیت کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات ہوں اور وہ مقاصد ہوں جو خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے تجویز کئے ہیں۔“ (۱۶) مستورات سے خطاب (۱۹۴۲ء) یہ تقریر حضور نے مؤرخہ ۲۶ / دسمبر ۱۹۴۲ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر مستورات سے خطاب کرتے ہوئے ارشاد فرمائی جس میں عورتوں کو اُن کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے