انوارالعلوم (جلد 16) — Page xv
۱۳ انوار العلوم جلد ۱۶ تعارف کتب ہوئے نہایت قیمتی نصائح سے نوازا۔آپ نے فرمایا کہ کوئی قوم اُس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک اُس کا قول اُس کے فعل کی تائید نہ کرے۔لہذا اپنے قول اور فعل میں مطابقت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔اسی طرح عملی زندگی کی اصلاح کے لئے نمازوں میں با قاعدگی اختیار کرنے ، شرک ، چغل خوری اور غیبت سے بچنے کی طرف توجہ دلائی۔نیز بچوں کی عمدہ تربیت کرنے اور اُن کو بہادر بنانے جیسے اہم امور کی ضرورت بیان فرمائی۔آخر پر ہر جگہ لجنہ اماء اللہ کی تنظیم قائم کرنے کی طرف توجہ دلائی۔(۱۷) بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۲ء) یہ تقریر حضور نے ۱۲۶ دسمبر ۱۹۴۲ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر ارشاد فرمائی۔اس تقریر میں حضور نے مختلف تعلیمی، تربیتی اور انتظامی امور پر روشنی ڈالی۔مثلاً جلسہ سالانہ کے موقع پر نمازوں کے انتظام میں بعض اصلاحات کرنے کی طرف توجہ دلائی۔اسی طرح جلسہ سالانہ کے موقع پر ملاقات کے طریق کار میں بعض اصلاحات کرنے کی ضرورت بیان فرمائی۔نیز قحط سالی کے پیش نظر غلہ محفوظ کرنے کی تحریک فرمائی۔اس سلسلہ میں زمینداروں کو بھی بعض ہدایات فرمائیں۔اخبار نور میں شائع ہونے والے ایک مضمون پر تبصرہ فرمایا۔چینی کی جگہ گڑ اور شکر کے استعمال کرنے نیز مٹی کے برتن استعمال کرنے کی تحریک فرمائی۔جنگ عظیم دوئم کے حالات پر تبصرہ فرمایا۔جنگ کے سلسلہ میں اتحادیوں کی مدد کرنے کی تحریک فرمائی۔چندہ تحریک جدید کے مختلف مقاصد اور مصارف پر روشنی ڈالی۔نماز با جماعت کے قیام اور ہر احمدی کو قرآن کریم کا ترجمہ سیکھنے کی طرف توجہ دلائی ہے۔(۱۸) نظام کو تاریخ عالم کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ ۱۹۴۲ء کا سال دنیا کی سب اقوام کے لئے نہایت درجہ پریشانی کا سال تھا۔جس میں ایک طرف خوفناک مادی جنگ لڑی جارہی تھی اور دوسری