انوارالعلوم (جلد 16) — Page 523
۵۰ انوار العلوم جلد ۱۶ ما تحت برہمن کا روپیہ تھا جو اس نے لے لیا۔نظامِ تو مگر یاد رکھو کہ میں یہ نہیں کہتا کہ جب ان مذاہب کی بنیاد پڑی تھی تو اُس وقت وہی تعلیم ان کے نبیوں نے دی تھی جو آج پیش کی جاتی ہے بلکہ کچھ تعلیم تو ایسی ہے جو وقتی اور قومی ہونے کی وجہ سے اُس زمانہ میں ٹھیک تھی اور اب غلط ہے اور کچھ تعلیم ایسی ہے جو ان نبیوں نے دی ہی نہیں وہ یونہی ان کے ذمہ لگا دی گئی ہے۔بہر حال ایسی تعلیم سے موجودہ زمانہ میں کوئی امن اور چین نصیب نہیں ہو سکتا۔دوسرے مذاہب کے مقابل پر اسلام کی بے نظیر تعلیم اب نہیں اسلام کو لیتا ہوں اور بتا تا ہوں کہ اسلام اس ہے؟ اسلام دنیا کی اس مصیبت مصیبت کا کیا علاج تجویز کرتا اور اسلامی نقطہ نگاہ کے مطابق نئے نظام کا نقشہ اور دُکھ کا علاج جسے میں نے تمہید میں بیان کیا ہے یوں فرماتا ہے۔دنیا سے غلامی کی بیخ کنی اول غلامی جو ہزاروں سال سے چلی آرہی تھی اسے اسلام نے دور کیا اور غلامی کو حلية مٹا کر رکھ دیا۔میرے نزدیک دنیا کے تمام مذاہب میں سے اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جس نے دنیا کے پردہ پر سے غلامی کو مٹایا ورنہ پہلے مذاہب میں غلامی کا رواج تھا اور اسے کسی مذہب نے منسوخ قرار نہیں دیا۔یہودی اور ہندو مذہب کے اصول کے ماتحت تو غلامی ایک مذہبی انسٹی ٹیوشن ہے اور اسے منسوخ نہیں کیا جاسکتا۔عیسائیت یہودیت کی شاخ ہے اس میں بھی غلامی رہی اور اگر عیسائیوں میں غلامی مٹی تو اس کے مٹانے کا موجب عیسائیت نہیں بلکہ فلسفہ اخلاق کی ترقی تھی۔تاریخ کلیسیا سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ غلامی کے مٹانے کے لئے عیسائی ممالک میں کئی بار کوششیں ہوئیں مگر اس کے سب سے بڑے مخالف پادری ہی تھے اسی طرح ہندو مذہب نے ورنوں کے ذریعہ غلامیت کو اتنا وسیع کر دیا کہ اس کے مقابلہ میں محدود غلامی بھی مات ہو گئی۔بھلا زرخرید غلام کو ورن کے غلام سے کیا نسبت ؟ مگر اسلام نے اس غلامی کو سرے سے مٹا دیا۔اسلام میں جنگی قیدی بنانے کے متعلق پابندیاں ہاں ایک چیز اسلام میں موجود ہے جسے لوگ غلامی قرار دیتے ہیں اور وہ چیز جنگی قیدیوں کا پکڑنا ہے مگر کیا دنیا میں کہیں بھی ایسا دستور ہے کہ جب دو قوموں میں