انوارالعلوم (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 392 of 641

انوارالعلوم (جلد 16) — Page 392

انوار العلوم جلد ۱۶ خدام الاحمدیہ مقامی کی ریلی سے خطاب اگر ایسی ہی تنظیم ہو تو جتنی دیر گروپ لیڈر اپنے گروپ کو اکٹھا کرتے رہے ہیں اتنی دیر میں سارا گاؤں جل کر راکھ ہوسکتا ہے اور جتنی دیر میں آج گروپ اکٹھے ہوئے ہیں اتنی دیر میں ہوشیار دشمن سارے آدمیوں کو قتل کر سکتا ہے۔مثلاً لڑائی کا وقت ہو، دشمن حملہ کے لئے سر پر آپہنچا ہو تو جتنی دیر میں آج وہ اکٹھے ہوئے ہیں اتنی دیر میں ہوشیار دشمن ساروں کو تہہ تیغ کر سکتا ہے پس ایسی تنظیم کا کیا فائدہ یہ تو محض وقت کو ضائع کرنے والی بات ہے آئندہ جب بھی کوئی جلسہ یا اجتماع ہولا زماً یہ بات ہونی چاہئے کہ ہر ممبر اپنے اپنے گروپ میں بیٹھے اور گروپ لیڈر جو بات کہے اُس کی اطاعت کی جائے۔پھر جو لوگ ڈیوٹیوں پر مقرر ہیں اُن کے متعلق بھی یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ کسی تنظیم کے ماتحت ڈیوٹیوں پر مقرر نہیں کیے گئے اور یہ غلطی زعماء سے ہوئی ہے کہ انہوں نے بعض آدمیوں کو ڈیوٹیوں پر تو مقرر کر دیا ہے مگر گروپ لیڈروں کو نہیں بتایا اس وجہ سے گروپ لیڈروں کو پتہ ہی نہیں کہ بعض ممبر ڈیوٹیوں پر ہیں۔وہ کہتے ہیں غیر حاضر ہیں اور زعیم کہہ دیتا ہے کہ وہ غیر حاضر نہیں بلکہ ڈیوٹیوں پر مقرر ہیں حالانکہ تنظیم کے معانی یہ ہیں کہ جہاں تک ممکن ہو گروپ لیڈر کی وساطت سے آدمی لئے جائیں۔اگر کسی موقع پر زعیم کو کہا جائے کہ وہ اتنے آدمی فلاں جگہ بھجوا دے تو ایسی حالت میں اگر وہ کہتا ہے کہ آدمیوں کی تعیین کرنا میرے لئے ضروری ہے تو وہ گروپ لیڈروں کو کہہ سکتا ہے کہ فلاں فلاں آدمی کو بھجوا دیا جائے اور اگر وہ سمجھتا ہے کہ گروپ لیڈر خود ہی ہوشیار ہیں اور وہ موزوں اشخاص کو فوراً بھجوادیں گے تو وہ صرف اتنا کہے کہ اس قسم کے آدمیوں کو اتنی تعداد میں بھجوا دیا جائے۔مثلاً اگر پہرے کا کام ہو تو وہ کہہ سکتا ہے کہ ایسے آدمی بھیجے جائیں جو مضبوط ہوں یا فرض کرو پیغام رسانی کا کام ہے تو اس کے لئے خاص مضبوط آدمی کی ضرورت نہیں ہوتی اس کے لئے ایسے شخص کی ضرورت ہوگی جس کی زبان بنک کے تالے کی طرح ہو وہ مرجائے ، ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے مگر کسی شخص کو راز بتانے کے لئے تیار نہ ہو پس وہ کہہ سکتا ہے کہ چونکہ پیغام رسانی کا کام ہے اس لئے ایسا شخص بھیجو جو اس کام کا اہل ہو۔اس رنگ میں اگر کام کیا جائے تو اس کا نہ صرف یہ فائدہ ہوگا کہ تنظیم ترقی کریگی بلکہ گروپ لیڈر کو ہر شخص کے کریکٹر کے پڑھنے کا موقع ملتا رہے گا۔اور جب گروپ لیڈر کو کوئی کام بتایا جائے گا تو وہ فوراً سمجھ جائے گا کہ کون آدمی کس کام کا اہل ہے اور جو آدمی جس کام سے مناسبت رکھے گا اُس کے سپرد وہ کام کر دے گا اور جب ان میں سے کسی کی کوئی کمزوری ظاہر ہوگی تو وہ نگرانی کر کے اُس کی کمزوری کو دور کر سکے گا۔مثلاً اگر کسی شخص کے متعلق یہ ثابت ہو کہ وہ راز کی حفاظت نہیں کر سکتا