انوارالعلوم (جلد 16) — Page 467
انوار العلوم جلد ۱۶ بعض اہم اور ضروری امور وفا داروں کو باغی نہ بنایا کریں۔ڈلہوزی کے واقعہ کے متعلق حکومت واقعہ ڈلہوزی کے متعلق حکومت کا اظہار افسوس نے اظہار افسوس کر دیا ہے اور لکھا ہے کہ جن افسروں نے یہ غلطی کی انہیں سزادی جائے گی اس لئے اس معاملہ کو بھی اب ختم سمجھنا چاہئے۔تفسیر القرآن انگریزی انگریزی تفسیر القرآن چھپنے کے متعلق مجلس شوریٰ میں فیصلہ ہوا تھا جو لوگ اس بات کے حق میں تھے کہ جنگ کے دوران میں ہی تفسیر چھپ جانی چاہئے وہ یہ کہتے تھے کہ اس وقت جنگ کی وجہ سے لوگوں کے قلوب نرم ہیں اس لئے اس موقع پر تفسیر چھپ جانے سے تبلیغ کا راستہ کھل جائے گا۔لیکن اکثر دوستوں کی رائے یہ تھی کہ جنگ کے بعد چھپوائی جائے کیونکہ اچھی چھپ سکے گی اور خرچ بھی کم ہوگا مگر میں نے ان دوستوں کے حق میں فیصلہ کیا تھا جن کی تعداد تھوڑی تھی۔یہ بھی اعلان کیا تھا کہ جو دوست خریدنا چاہیں وہ دس روپیہ فی جلد کے حساب سے بطور پیشگی جمع کرا دیں باقی قیمت بعد میں لے لی جائے گی۔آجکل کا غذ کا جو نرخ ہے اس کے لحاظ سے قیمت چالیس سے پچاس روپیہ تک ہوگی مگر ہم نے کاغذ پہلے خرید لیا تھا اور اس لئے اگر ضخامت ۲۵۰۰ صفحات ہو تو قیمت ۳۶ سے ۴۰ تک ہوگی پنجاب کے سب سے بڑے مطبع کے ساتھ چھپائی کے لئے انتظام کیا جارہا ہے۔درد صاحب نے بتایا کہ مطبع والوں کا جواب آ گیا ہے مگر ابھی مجھے نہیں ملا مگر اس تأخیر کا ایک فائدہ بھی ہو گیا اور وہ یہ کہ سارا مواد بغیر ایڈیٹنگ کے یونہی پڑا تھا اب میں نے چھ آدمی اس کام پر لگائے ہیں اور بڑے زور سے کام ہو رہا ہے اور اب وہ سورۃ مائدہ میں ہیں مجلس شوری تک ایک جلد کی طباعت ہو سکتی تھی مگر مشکل یہ ہے کہ پریس والے کہتے ہیں کہ عربی کا ٹائپ آجکل نہیں ملتا۔اردو تفسیر القرآن اردو تفسیر کے متعلق مجھے افسوس ہے کہ وہ شائع نہیں ہو سکی پانچ سو صفحات سے زیادہ کا مضمون میں دے چکا ہوں اور اس سال پچھلے سال کی نسبت زیادہ کام ہوا ہے۔میری صحت بہت خراب رہی ہے ورنہ اس سے بھی زیادہ کام ہوسکتا تھا۔میری صحت کی خرابی میں دانتوں کا دخل ہے بعض اوقات دانت کا ٹکڑا آپ ہی آپ ٹوٹ کر گر جاتا ہے اور اس وجہ سے میں کھانا وغیرہ چبا کر نہیں کھا سکتا روٹی بہت کم کھا سکتا ہوں بسا اوقات چھٹانک سے بھی کم وزن کا چھلکا ہوتا ہے جو کھاتا ہوں مگر اس کے باوجود پیٹ میں خرابی رہتی ہے۔خون کم پیدا ہوتا ہے اور پیچش بھی ہو جاتی ہے اور اس وجہ سے ہاتھ کی انگلیاں بھی پوری طرح کام نہیں