انوارالعلوم (جلد 16) — Page 358
سیر روحانی (۳) انوار العلوم جلد ۱۶ درست نہیں کر سکے اُسے خدا درست کر دے گا نَاضِرہ کے دوسرے معنے رونق کے ہیں یعنی رنگ نکھرا ہوا ہو، صحت اور تندرستی چہرہ سے ظاہر ہو۔دنیا میں تو کئی لوگ چہروں پر کریم ملے ہوئے ہوتے ہیں ، مگر اندر سے بیماریوں نے انہیں کھوکھلا کیا ہوا ہوتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم نہ صرف ظاہری نقش و نگار درست کر دیں گے اور فیس پوڈر اور کریم کی ضرورت ہی نہیں ہے گی بلکہ پیدائش جدیدہ کے وقت ایسی رونق پیدا کر دیں گے جو اُن کے چہروں سے پھوٹ پھوٹ کر ظاہر ہو رہی ہو گی۔اسی طرح فرماتا ہے۔وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ- ضَاحِكَةٌ چمکتے ہوئے چہرے مُّسْتَبْشِرَةٌ 19 اُس دن جنت میں جانے والوں کے چہرے چمک رہے ہوں گے۔دنیا میں لوگ سفید تو ہوتے ہیں مگر مختلف قسم کے۔کہتے ہیں فلاں فلاں کا جسم سفید تو ہے مگر یوں معلوم ہوتا ہے جیسے موم ہے اور ایک سفیدی ایسی ہوتی ہے جس میں موتی کی طرح چمک ہوتی ہے۔فرماتا ہے جو سفیدی وہاں ہوگی وہ ایسی ہوگی کہ اُس کے اندر سے جھلک پیدا ہو گی جیسے موتیوں کی جھلک ہوتی ہے۔پھر فرماتا ہے۔ضَاحِكَة دنیا میں جو پوڈر ہوتے ہیں ان کے لگانے سے دل خوش نہیں ہوتا بلکہ میں نے بعض کتابوں میں پڑھا ہے کہ جب عورتیں پوڈر لگا لیتی ہیں تو پھر وہ زیادہ ہنستی بھی نہیں، تا ایسا نہ ہو کہ شکن پڑ کر پوڈر گر جائے ، مگر فرمایا، ہمارا پوڈر ایسا ہو گا کہ بیشک جتنا چاہو ہنسو کوئی شگاف پوڈر میں پیدا نہ ہو گا۔میں نے سُنا ہے کہ بعض عورتوں نے ایک چھوٹا سا شیشہ اور پوڈر وغیرہ اپنے پاس رکھا ہوا ہوتا ہے اور جب کسی مجمع میں وہ محسوس کرتی ہیں کہ پوڈر کچھ اُتر گیا ہے تو علیحدہ جا کر وہ پھر پوڈر لگا لیتی ہیں ، مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہمارا پوڈر عجیب ہے کہ جتنا چاہو ہنسو وہ اُترے گا نہیں اور پھر وہ پوڈر ایسا اعلیٰ ہے کہ جس کے چہرہ پر وہ لگا ہوا ہوگا اُس کا چہرہ نہایت ہی پُر رونق ہوگا۔شگفتہ پیکر اسی طرح فرماتا ہے مُستَبْشِرَة ان کی بڑی خوشیاں ہوں گی۔یہاں پوڈر لگانے والی عورتیں جب پوڈر لگاتی ہیں تو اُن کے دلوں میں یہ بے اطمینانی ہوتی ہے کہ کہیں اُن کا خاوند کسی اور کا پوڈر دیکھ کر ریجھ نہ جائے اور اِس طرح اُن کا گھر نہ اُجڑ جائے ، مگر فرمایا ہمارے ہاں اس قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہوگا اور ہر شخص اپنے رب کی نعمتوں پر خوش ہوگا۔نرم و نازک اور ریشم کی طرح ملائم چہرے اسی طرح فرماتا ہے وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ ے دنیا میں کریمیں اس لئے