انوارالعلوم (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 122 of 641

انوارالعلوم (جلد 16) — Page 122

انوار العلوم جلد ۱۶ احمد بیت دنیا میں اسلامی تعلیم و تمدن۔۔نہیں کہ اسے اپنے زیورات کی فہرست بتاؤ اور کہو کہ ہم فلاں جگہ رکھا کرتے ہیں۔سچ کے معنے صرف یہ ہیں کہ جو بات بیان کی جائے وہ بالکل صحیح ہومگر جو بات تم بیان نہیں کرنا چاہتے اس کے متعلق صاف طور پر کہہ دو کہ میں بیان کرنا نہیں چاہتا۔یہ کوئی ضروری نہیں کہ تم ہر بات بیان کرو۔مرد وعورت کے آپس میں تعلقات ہوتے ہیں مگر کوئی شخص ان تعلقات کا ذکر دوسرے کے پاس نہیں کرتا بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو یہاں تک فرمایا ہے کہ جو عورت اپنے مرد کے تعلقات کا ذکر اپنی کسی سہیلی سے بھی کرتی ہے اُس پر اللہ تعالیٰ کے فرشتے لعنت کرتے ہیں۔اب کیا وہ عورت سچ نہیں بولتی ؟ سچ ہی بول رہی ہوتی ہے مگر اس سچ بولنے پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے لعنت برستی ہے کیونکہ وہ بے حیائی کی باتیں ہوتی ہیں۔پس ہر بات کو بیان کرنا سچ نہیں بعض دفعہ وہ بات بیان کرنا ظلم کا موجب ہوتا ہے، بعض دفعہ اخلاق کے خلاف ہوتی ہے اور بعض دفعہ بے حیائی کا موجب ہوتی ہے۔لیکن بہر حال انسان کا یہ فرض ہے کہ جب وہ کسی بات کو بیان کرے تو سچ سچ بیان کر دے۔پس تم سچ بولو اور اگر کسی بات کا چُھپانا ضروری ہو تو بے شک اُس کو چُھپا لو تمہیں کوئی مجبور نہیں کر سکتا کہ تم ضرور ہر بات بیان کرو۔بعض باتوں کے بیان کرنے سے شریعت انسان کو روکتی ہے۔ایسی باتوں کے متعلق ہی حکم ہے کہ انہیں مت بیان کرو کیونکہ شریعت ان کو بیان کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔یہ اغراض ہیں جو خدام الاحمدیہ کے قیام کی ہیں۔پھر خدام الاحمدیہ کی سب سے بڑی غرض یہ ہے کہ وہ احمدی اخلاق سیکھیں، نیکی کے کام بجالائیں اور پابندی نماز کی عادت ڈالیں۔تمہارا فرض ہے کہ تم سُست لوگوں کے پاس جاؤ اور ان میں نماز با جماعت کی پابندی کی عادت پیدا کرو مگر جیسا کہ میں نے جلسہ سالانہ پر بھی کہا تھا نا جائز دباؤ سے کام مت لو۔اسی طرح جتنا بڑا کوئی عہدہ دار ہوا سے اتنا ہی چست اور عملی کام کرنے والا ہونا چاہئے مگر آجکل مصیبت یہ ہے کہ بڑے آدمی خیال کرتے ہیں کہ ہاتھ سے کام کرنا اُن کی ہتک کا موجب ہے حالانکہ میرے نزدیک جو شخص ہاتھ سے کام نہیں کرتا وہ حرام خور ہے۔خدا نے انسان کو ہاتھ اس لئے نہیں دیئے کہ وہ ان سے کوئی کام نہ لے بلکہ ہاتھ کام کرنے کے لئے ہی خدا نے دیئے ہیں۔پس جس طرح خدا تعالیٰ نے زبان دی ہے اور زبان کا استعمال نہ کرنا گناہ ہے، خدا تعالیٰ نے پاؤں دیئے ہیں اور پاؤں کا استعمال نہ کرنا گناہ ہے، اسی طرح خدا تعالیٰ نے ہاتھ دیئے ہیں اور ہاتھوں کا استعمال نہ کرنا بھی گناہ ہے۔جو شخص قیدی بن کر چار پائی پر لیٹا رہتا ہے اور اپنے ماتحتوں کو حکم دیتا رہتا ہے کہ اس