انوارالعلوم (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 387 of 641

انوارالعلوم (جلد 16) — Page 387

انوار العلوم جلد ۱۶ جلسہ سالانہ ۱۹۴۱ ء کے کارکنوں سے خطاب بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ جلسه سالانه ۱۹۴ء کے کارکنوں سے خطاب ( خطاب فرموده ۴ / جنوری ۱۹۴۲ء بمقام مدرسہ احمدیہ قادیان) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: - مستورات کے جلسہ گاہ کے پہرہ کا انتظام اور زیادہ بہتر ہونا چاہئے۔یہ درست ہے کہ اس کام کے لئے مُعمر اصحاب مقرر کئے جائیں مگر نہ ایسے جو چلنے پھرنے اور خبر گیری سے معذور ہوں۔خوراک کی پرچیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔اس دفعہ یہ انتظام بہتر صورت میں کیا گیا ہے مگر ابھی اور زیادہ بہتر بنانا چاہئے۔اندازہ یہ ہے کہ اس دفعہ کھانا کھانے والے مہمانوں کی تعداد ۲۳ ۲۴ ہزار تھی اتنی ہی تعداد پر چیوں کے لحاظ سے بھی ہونی چاہئے تھی اور لنگر سے کھانا نہ کھانے والوں کی تعداد ملا کر کل تعداد ۳۰ ہزار کے قریب بنتی ہے۔زنانہ جلسہ گاہ اس دفعہ گزشتہ سال کی نسبت کچھ بڑھایا گیا تھا پھر بھی عورتیں بمشکل سا سکیں ، مردانہ جلسہ گاہ بھی پر تھا۔خوراک کی پرچیوں کے متعلق احتیاط کرنے کے علاوہ مقامی جماعت نے اس بارے میں جو تعاون کیا ہے وہ بھی بہت مفید ثابت ہوا ہے اور اس سے ظاہر ہے کہ مرکزی جماعت میں کتنا اخلاص ہے۔جب اسے نصیحت کی گئی کہ جس قدر ممکن ہو سکے کھانے میں احتیاط کی جائے اور کم سے کم خرچ ہو تو اس پر عمل کیا گیا اور ۲ اور ۳ ہزار کے درمیان مہمانوں کا کھانا بچ گیا۔امید ہے اگلے سال إِنْشَاءَ اللهُ تَعَالَی ان اخراجات میں اور بھی کمی ہوگی۔ہم یہ نہیں مان سکتے کہ اس سال مہمانوں کے کم آنے کی وجہ سے خرچ کم ہؤا اور اگلے سال اس سے بھی کم آئیں گے اس لئے اخراجات میں اور کمی ہو جائے گی۔ہمیں خدا تعالیٰ کے فضل سے یہی امید ہے کہ اگلے سال بھی پہلے سے زیادہ مہمان آئیں گے اور اس سال بھی باوجود کئی ایک مشکلات کے کم نہیں آئے۔ہاں جس نسبت سے اس دفعہ اخراجات کم ہوئے