انوارالعلوم (جلد 16) — Page 254
انوار العلوم جلد ۱۶ بعض اہم اور ضروری امور واقف ہیں۔میں ان جماعتوں کے متعلق قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں کہ اگر سورج بجائے مشرق کے مغرب سے طلوع ہونے لگے تو بھی وہ ہرگز ہرگز حضرت امیر المؤمنین کا پاک دامن چھوڑ نے 66 والی نہیں۔“ یہ جواب ہے تو بہت سادہ مگر ایمان کا نہایت عمدہ مظاہرہ ہے۔۱۰۔جنگ کے متعلق کچھ اس کے بعد میں جنگ کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں جیسا کہ میں پہلے بھی کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں یہ جنگ نہایت خطرناک ہے اور ہماری تبلیغ پر بھی اس کا خطرناک اثر پڑنے والا ہے۔جنگ سے پہلے ہمارے مبلغ آزادانہ طور پر ہر جگہ آجا سکتے تھے۔یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ، انگلستان، جاپان، چین، جاوا، سماٹرا، مصر، گولڈ کوسٹ ، سیرالیون غرضیکہ ہر ملک میں جانے کی آزادی تھی اور وہ بلا روک ٹوک ہر ملک میں آ جا سکتے تھے۔مگر جنگ کا پہلا اثر تو یہ ہوا کہ اب مبلغین کی آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔اول تو پاسپورٹ ہی نہیں ملتا، پھر جہاز نہیں ملتے ، بلکہ خطر ناک حالات کی وجہ سے ہمیں بعض جگہوں سے اپنے پہلے مبلغ بھی ہٹانے پڑے ہیں۔چین کی حکومت نے تو ہمارے مبلغ کو نکال ہی دیا تھا، جاپان سے بھی واپس بلا نا پڑا، مولوی محمد دین صاحب کو بھی واپس آنا پڑا، اٹلی کے مبلغ کو گو ہم تو فارغ کر چکے تھے، مگر وہ ابھی واپس نہ آیا تھا کہ اٹلی جنگ میں شریک ہو گیا اور اب وہ وہاں قید ہے۔مولوی عبد الغفور صاحب اور محمد اسحاق صاحب کو بھی واپس آنا پڑا۔باقی جو ممالک ہیں ان میں اپنے مبلغین کو ہم کوئی مدد نہیں بھیج سکتے اور ایک تبلیغی جماعت کے لئے یہ صورت جس قدر خطرناک ہے وہ ظاہر ہے اس لئے ہر احمدی کو پورے جوش اور درد سے دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ اس جنگ کو جلد بند کرے تا ہمارے لئے تبلیغ کے رستے گھل جائیں۔اس وقت جو مبلغ باہر موجود ہیں ان کی طرف سے خطوط بھی بہت دیر میں مل سکتے ہیں۔چار چار ، پانچ پانچ ماہ بعد خط ملتا ہے اور ہوائی ڈاک کے خطوط بعض اوقات دو دو ماہ بعد ملتے ہیں۔مولوی جلال الدین صاحب شمس نے ہوائی ڈاک میں خط بھیجا جود و ماہ بعد مجھے ملا۔دوسری ڈاک کا تو ذکر ہی کیا ہے وہ تو بعض اوقات چھ چھ سات سات ماہ بعد ملتے ہیں۔اور اس کے معنے یہ ہیں کہ اگر خدانخواستہ ان میں سے کسی پر کوئی مصیبت آئے تو نہ ہم کو ان کی خبر مل سکتی ہے اور نہ انہیں ہماری۔پھر یہ بھی کوئی کم نقصان نہیں کہ قرآن کریم کا ترجمہ جو مکمل ہو چکا ہے اس جنگ کی وجہ سے اب ہم اسے چھپوا نہیں سکتے۔البتہ فائدہ کا ایک پہلو یہ مجھے نظر آتا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ