انوارالعلوم (جلد 15) — Page 67
انوار العلوم جلد ۱۵ انقلاب حقیقی پھر موسوی کمالات رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں موسوی کمالات بھی آپ سے اندر پائے جاتے تھے۔جیسے سورہ مزمل میں فرمایا گیا ہے کہ اِنا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا: شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كما أرسلنا إلى فِرْعَوْنَ رَسُولاً مگر جیسا کہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے یہ مشابہت مشابہت مماثلت نہیں ہے بلکہ اعلیٰ کی ادنیٰ سے مشابہت ہے۔چنانچہ رسول کریم علی کو حضرت موسیٰ کے مقابل پر جو امتیازات حاصل ہیں ان کو بھی قرآن کریم نے کھول کر بیان کیا ہے۔مثال کے طور پر مندرجہ ذیل امور کو پیش کیا جاتا ہے۔(۱) خدا تعالیٰ نے موسیٰ کی نسبت تو یہ فرمایا ہے کہ ہم نے موسیٰ کو ایک ایسی کتاب دی جو تفْصِيلًا لكل شيء تھی اور یہاں یہ فرمایا کہ ما كَانَ حَدِيثًا يُفتَرى وَلَكِن تصْدِيقَ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيلَ كُلّ شَيْءٍ وَ هُدًى وَرَحْمَةٌ لقَوْمٍ يُؤْمِنُون - ۵۸ے کہ اگر تم یہ کہتے ہو کہ موسیٰ کو جب ایک مفصل ہدایت نامہ مل گیا تو اس کے بعد اب جو تعلیم تم پیش کر رہے ہو یہ جھوٹی ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ جھوٹی نہیں بلکہ پہلی کتابوں میں اس کے متعلق پیشگوئیاں موجود ہیں اور اس کے ذریعہ سے وہ پیشگوئیاں پوری ہو رہی ہیں اور اس میں تمام احکام موجود ہیں اور یہ مومنوں کے لئے ہدایت اور رحمت کا موجب ہے۔پس جب کتاب کی خبر خود موسیٰ کی کتاب نے دی ہے وہ بے کا رکس طرح ہو سکتی ہے۔یقیناً اس میں زائد خو بیاں ہیں تبھی تو موسیٰ کی کتاب نے اس کی امید دلائی اور نہ موسیٰ کی کتاب کے بعد اس کی کیا ضرورت تھی۔(۲) پھر موسیٰ نے تو یہ کہا تھا کہ رب آرنی انظر اليك ، اور خدا تعالیٰ نے اس کا جو جواب دیا وہ اجمالی جواب ہے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے اپنا آپ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دکھا دیا تھا اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ نہیں دکھایا۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی ایک موقع پر بھی خدا تعالیٰ سے یہ نہیں کہا کہ خدا یا تو مجھے اپنا وجود دکھا بلکہ خدا تعالیٰ نے خود فر مایا کہ ہم نے اسے اپنا چہرہ دکھا دیا۔پس موسیٰ علیہ السلام کے متعلق تو صرف ہمارا خیال ہے کہ انہوں نے خدا تعالیٰ کو دیکھا مگر رسول کریم ﷺ کے متعلق خود اللہ تعالیٰ فرماتا ہے دنا فتدلى صلى الله فكان قاب قوسین او ادنی ۵۹ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ہم اس طرح آمنے سامنے کھڑے ہو گئے جس طرح ایک کمان دوسری کمان کے مقابل پر کھڑی ہوتی ہے اور ان کا ہر سرا