انوارالعلوم (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 39 of 675

انوارالعلوم (جلد 15) — Page 39

انوار العلوم جلد ۱۵ انقلاب حقیقی (۲) وہ موسیٰ کی طرح صاحب شریعت ہوگا۔کیونکہ لکھا ہے۔” میں تجھ سا ایک نبی بر پا کروں گا۔“ (۳) وہ نبی بنوا سماعیل میں سے ہوگا نہ کہ بنو اسرائیل میں سے کیونکہ لکھا ہے کہ وہ نبی ان کے بھائیوں میں نہ کہ ان میں سے۔(۴) یہود کے لئے اسکی اطاعت فرض ہوگی کیونکہ لکھا ہے کہ ان کے لئے وہ نبی مبعوث ہوگا۔(۵) اگر یہود اس کی باتیں نہ مانیں گے تو تباہ کئے جائیں گے اور ان کی قیامت آ جائے گی کیونکہ لکھا ہے کہ جو اسکی باتیں نہ سنے گا۔میں اس کا حساب اس سے لوں گا۔“ 66 اس پیشگوئی کی موجودگی میں نہیں کہا جا سکتا کہ حضرت مسیح کا منشاء یہ تھا کہ مادی نظامِ شمسی کے قیام تک موسوی شریعت قائم رہے گی۔ظاہر ہے کہ اس کا منشاء یہی تھا کہ جب تک دوسرا نظامِ روحانی قائم نہیں ہوتا موسوی شریعت کا ہی دور دورہ رہے گا اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مسیح موعود کیلئے قرآن میں لفظ قیامت زمانہ کیلئے بھی قرآن کریم میں قیامت کا لفظ استعمال ہوا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔لا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيمَةِ - ولا أقسم بالنَّفس اللوامة - أيَحْسَبُ الإِنْسَانُ الَّن نَّجْمَعَ عِظَامَة بلى قادرين على أن تُسَوِيّ بَنَانَهُ - بَلْ يُريدُ الانْسَانُ لِيَفْجُرُ أَمَامَهُ يَسْلُ آيَات يَوْمُ الْقِيمَةِ فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ وَخَسَفَ الْقَمَرُ - وَجُهِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ - يَقُولُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ ايْنَ الْمَفَرُ - ٣٠ فرماتا ہے کافر جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ قیامت کوئی نہیں اور مُردے دوبارہ زندہ نہیں ہونگے یہ بالکل غلط ہے اور ہم اس کے لئے شہادت کے طور پر یوم قیامت اور نفس لوامہ کو پیش کرتے ہیں۔اب یہاں یقینی طور پر یوم قیامت سے مراد دنیا کا کوئی واقعہ ہے کیونکہ یومِ قیامت اور نفس لوامہ دو چیزوں کو مُردے جی اُٹھنے کے ثبوت کے طور پر پیش کیا ہے۔اگر یوم قیامت سے دنیا کی ہلاکت کے بعد کا یوم قیامت مراد ہو تو یہ گواہی بے فائدہ ہو جاتی ہے کیونکہ جو امر مر نے کے بعد ظاہر ہوگا اُس سے اس دنیا کے لوگ اپنے ایمان کی درستی میں کیا مدد لے سکتے ہیں ؟ بحث تو اس بات پر ہو رہی ہے کہ کیا کر دے پھر جی اُٹھیں گے؟ اور معترضین کو یہ کہہ کر تسلی دلائی جاتی ہے کہ مُردوں کے جی اُٹھنے میں تم کو کیا شک ہو سکتا ہے کیا قیامت کا دن اس پر شاہد نہیں ہے؟ اس دلیل سے کون سا انسان فائدہ اٹھا سکتا ہے؟ جب قیامت آئے گی اُس وقت تو سب انسان ختم ہو