انوارالعلوم (جلد 15) — Page 493
انوار العلوم جلد ۱۵ خلافت راشده اطاعت کرنے سے انکار کر دو اور وہی کرو جس کے کرنے کا تمہیں خدا نے حکم دیا ہے۔اسی طرح ایک اور حدیث میں آتا ہے عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكِ الْأَشْجَعِي عَنْ رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خِيَارُ اَئِمَّتِكُمُ الَّذِيْنَ تُحِبُّوْنَهُمْ وَيُحِبُّوْنَكُمْ وَتُصَلُّوْنَ عَلَيْهِمْ وَيُصَلُّونَ عَلَيْكُمْ وَشِرَارُ اَئِمَّتِكُمُ الَّذِيْنَ تَبْغَضُوْنَهُمْ وَيَبْغَضُوْنَكُمْ وَتَلْعَنُونَهُمْ وَيَلْعَنُونَكُمْ قَالَ قَالُوا يَارَسُوْلَ اللهِ أَفَلا نُنَابِذُهُمْ عِنْدَ ذَلِكَ قَالَ لَا مَا أَقَامُوا فِيْكُمُ الصَّلوةَ قَالَ لَا مَا أَقَامُوا فِيكُمُ الصَّلوةَ إِلَّا مَنْ وُلِيَ عَلَيْهِ وَالِ فَرَاهُ يَأْتِي شَيْئًا مِنْ مَّعْصِيَةِ اللهِ فَلْيَكْرَهُ مَا يَأْتِي مِن مَّعْصِيَةِ اللهِ وَلَا يَنْزِعَنَّ يَدًا مِنْ طَاعَتِهِ ٢٣ حضرت عوف بن مالک اتجھی سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔تمہارے بہترین حکام وہ ہیں جن سے تم محبت کرو اور وہ تم سے محبت کریں۔تم ان پر درود بھیجو اور ان کی ترقیات کیلئے دعائیں کرو اور وہ تم پر درود بھیجیں اور تمہاری ترقیات کیلئے دعائیں کریں اور بدترین حکام وہ ہیں جن سے تم بغض رکھو اور وہ تم سے بغض رکھیں۔تم ان پر لعنت ڈالو اور وہ تم پر لعنت ڈالیں۔راوی کہتا ہے کہ ہم نے کہا۔يَارَسُولَ اللهِ ! جب ایسے حکمران ہمارے سروں پر مسلط ہو جائیں تو کیوں نہ ہم ان کا مقابلہ کر کے انہیں حکومت سے الگ کر دیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یالَا مَا أَقَامُوا الصَّلوةَ فِيكُمْ لَا مَا أَقَامُوا الصَّلوة فِيْكُمْ۔ہرگز نہیں۔ہرگز نہیں جب تک وہ نماز اور روزہ کے متعلق تم پر کوئی پابندی عائد نہ کریں اور تمہیں اللہ تعالیٰ کی عبادت سے نہ روکیں تم ان کی اطاعت سے ہرگز منہ نہ موڑ و الا من ولى عليه وال فراه يأتى شيئًا من معصية الله فليكره ما يأتى من معصية الله ولا ينزعنّ يدًا من طاعته۔سنو! جب تم پر کسی کو حاکم بنایا جائے اور تم دیکھو کہ وہ بعض امور میں اللہ تعالی کی معصیت کا ارتکاب کر رہا ہے تو تم اپنے دل میں اس کے ان افعال سے سخت نفرت رکھو مگر بغاوت نہ کرو۔دوسری حدیث میں اس سے یہ زائد حکم ملتا ہے کہ اگر کفر بواح اس سے ظاہر ہو تو اس حالت میں اس کے خلاف بغاوت بھی کی جاسکتی ہے۔اس کے مقابلہ خلفائے راشدین کی سنت پر ہمیشہ قائم رہنے کا حکم میں احاد سینے میں عرباض بن ساریہ سے ہمیں ایک اور روایت بھی ملتی ہے۔وہ کہتے ہیں صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ ذَاتَ يَوْمٍ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا فَوَعَظَنَا مَوْعِظَةً بَلِيْغَةً ذَرَفَتْ مِنْهَا