انوارالعلوم (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 281 of 675

انوارالعلوم (جلد 15) — Page 281

انوار العلوم جلد ۱۵ سیر روحانی تقریر (۱) عورتوں کے حقوق رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی لئے لوگوں کو نصیحت کی ہے کہ تم عورت کی روح کو کچلنے کی کوشش نہ کیا کرو۔اس کے اندر یہ ایک فطرتی مادہ ہے کہ وہ مرد سے کسی قدر رقابت رکھتی اور طبعاً ایک حد تک اس کے مخالف رائے دینے کی خواہشمند ہوتی ہے پس اگر اس کی بحث غلط بھی معلوم ہو ا کرے تو اس کی برداشت کیا کرو کیونکہ اگر تم اسے چُپ کرا دو گے تو یہ اس کی فطرت پر گراں گزرے گا اور وہ بیمار ہو جائے گی۔کیسی اعلیٰ درجہ کی اخلاقی تعلیم ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دی مگر لوگوں نے اس حدیث کے یہ معنی کر لئے کہ عورت پسلی سے پیدا ہوئی ہے۔پہلے دور انسانی کا نظام قانون قرآنی آثار قدیمہ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس نظام والی ابتدائی حکومت کا قانون کیا تھا اور معلوم ہوتا ہے کہ پہلا دور انسانی صرف تمدنی ترقی تک محدود تھا۔اس طرح کہ : - (۱) لوگوں میں خدا تعالیٰ کا اجمالی ایمان پیدا ہو گیا تھا اور انسان کو الہام ہونا شروع ہو گیا تھا جیسا کہ قلنا ياد ھ وغیرہ الفاظ سے ظاہر ہے۔(۲) انسانوں میں عائلی زندگی پیدا کرنے کا حکم دیا گیا تھا وہ زندگی جو قبیلوں والی زندگی ہوتی ہے اور انہیں کہا گیا تھا کہ ایک مقام پر رہو اور اکٹھے رہو چنانچہ یہ امر اسکن آنت وزوجك الجنة کے الفاظ سے ظاہر ہے۔(۳) آدم پر اور لوگ بھی ایمان لائے اور ایک جماعت تیار ہوگئی تھی جو نظام کے مطابق رہنے کیلئے تیار تھی۔اس کا ثبوت سورۃ طہ کی آیت قال اهبطا مِنْهَا جَمِيعًا بَعْضُكُمْ لبَعْضٍ عَدُوٌّ ہے جمِيْعًا کا لفظ بتاتا ہے کہ اس سے مراد دونوں گروہ ہیں نہ کہ آدم اور اُس کی بیوی اور بغضم کا لفظ بتاتا ہے کہ وہ ایک جماعت تھی۔(۴) الجنَّةُ اور كُلا منها رغدا کے الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ اُس وقت کی معظم غذا پھل وغیرہ تھے۔معلوم ہوتا ہے کہ اُس وقت تک سبزیوں ، ترکاریوں کے اُگائے جانے کا کام ابھی شروع نہیں ہوا تھا۔اللہ تعالیٰ نے کہیں میوہ دار درختوں کے جھنڈ پیدا کر دیئے اور انہیں حکم دیا کہ تم وہاں جا کر رہو۔شاید بعض لوگ کہیں کہ اتنے بڑے جھنڈ کہاں ہو سکتے ہیں جس پر سینکڑوں لوگ گزارہ کر سکیں ؟ سو ایسے لوگ اگر جنوبی ہند کے بعض علاقے دیکھیں تو ان بر الجنة کے لفظ کی حقیقت واضح ہو جائے۔وہاں بعض ہیں ہیں میل تک شریفے کے