انوارالعلوم (جلد 15) — Page 596
انوار العلوم جلد ۱۵ امته الودود میری بچی مناؤں گا اصل غرض تو لڑکی کا آرام ہے اگر اس کی راحت کسی اور رشتہ میں ہو تو مجھے بھی وہی منظور ہوگا۔اس پر انہوں نے اجازت دے دی مگر اس عرصہ میں بعض اور رشتے زیر غور تھے میں نے مناسب نہ سمجھا کہ ان کی موجودگی میں اپنے لڑکے کی طرف سے درخواست دوں مگر میں نے سنا کہ لڑکی نے ان رشتوں کو پسند نہ کیا اور آخر مناسب انتظار کے بعد پرسوں بدھ کی شام کو عصر کے بعد میں نے ایک لمبا خط عزیزم میاں شریف احمد صاحب کے نام لکھا کہ گو میرے لڑکے میں نقص ہیں ، عمر اس کی کم ہے تعلیم اس کی کم ہے، مگر پھر بھی میں اس کی طرف سے درخواست پیش کرتا ہوں۔ہاں اگر آپ کو نا پسند ہو تو مجھے کوئی گلہ نہ ہوگا کیونکہ اپنے لڑکے کے نقائص خود مجھے معلوم ہیں۔میں نے چاہا کہ خط کی نقل رکھ لوں اور چونکہ معاملہ پرائیویٹ تھا میں نے تجویز کیا کہ اپنی چھوٹی بیوی مریم صدیقہ بیگم سے اس کی نقل کراؤں تا کہ کسی غیر کو اس کے مضمون پر اطلاع نہ ہو وہ اس دن اپنے ابا کے ہاں گئی ہوئی تھیں۔شام کو واپس آئیں اور میں دس بجے ریڈیو سے خبر میں سن کر اندر گیا اور ان کو جگا کر کہا کہ صبح ہی یہ خط نفل کر دو تا کہ میں بھجوادوں اور ان سے کہہ کر اُم وسیم کے ہاں آیا جہاں میری باری تھی اور کھانا کھایا اور تھوڑی دیر مطالعہ کر کے لیٹ گیا۔کوئی ساڑھے گیارہ بارہ کا وقت ہو گا کہ جب میں لیٹا تھا ، کوئی دوبجے کا وقت تھا کہ میری بیوی نے مجھے جگایا اور یہ فقرہ میرے کان میں پڑا کہ ” میاں شریف احمد صاحب کی طرف سے اماں جان کے پاس آدمی آیا ہے کہ امتہ الود ود کو درد کا دورہ ہوا ہے اور وہ بے ہوش ہوگئی ہے۔ڈاکٹر جمع ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اس کا آخری وقت ہے منہ دیکھنا ہے تو آ کر دیکھ لیں“۔حضرت اماں جان لا ہور تھیں میں گھبرا کر اُٹھا اور گو بوجہ بیماری چلنا پھرنا منع تھا مگر ایسے وقت میں بیماری کا خیال کیسے رہ سکتا ہے میں اِنَّا لِلہ پڑھتا ہوا اُٹھا اور چونکہ موٹر کوئی موجود نہ تھا ٹا نگہ کیلئے آدمی دوڑ ا یا۔مریم صدیقہ کو جگایا، مریم اُمّم طاہر کو اطلاع دی ، عزیزہ ناصرہ بیگم اپنی بیٹی کو جو امۃ الودود کی بھاوج ہے اور دو دن کیلئے ہمارے گھر آئی ہوئی تھی جگایا اور ٹانگہ میں بیٹھ کر میں ناصرہ سلمہا اللہ تعالیٰ، اُمّم وسیم اور مریم صدیقہ عزیزم میاں شریف احمد صاحب کے گھر کی طرف روانہ ہوئے۔میں اب تک کی رپورٹ سے یہی سمجھ رہا تھا کہ اپنڈی سائیٹس کا دورہ ہوا ہوگا یا کبھی خیال آتا تھا کہ جو ان لڑکیوں کو بعض دفعہ ایام میں ٹھنڈے پانی کے استعمال سے کچھ روک پیدا ہو کر شدید درد ہو جاتی ہے شاید ایسی ہی کوئی تکلیف ہو میں نے احتیاطاً اپنی ہومیو پیتھک