انوارالعلوم (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 593 of 675

انوارالعلوم (جلد 15) — Page 593

انوار العلوم جلد ۱۵ امته الودود میری بچی اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ امته الودود میری بچی كُل مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ وَ يَنقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُوالْجَلْلِ وَالْإِكْرَامِ ( تحریر فرموده جون ۱۹۴۰ء) سب ہی مرتے امتہ الودود حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے گوشتہ دل میں چلے آئے ہیں، کچھ مر رہے ہیں، کچھ مر جائیں گے اور پیدا ہوں گے پھر وہ بھی مریں گے، اگلی نسلیں نئے جذبات لے کر آئیں گی ، ہمارے فانی جذبات ہمارے ساتھ ختم ہو جائیں گے۔جو موتیں آج ہمارا دل زخمی کرتی ہیں وہ ان کا ذکر ہنس ہنس کر کریں گے، جن موتوں سے وہ ڈر رہے ہوں گے ان کا خیال کر کے ہمارے دل میں کوئی حرکت پیدا نہیں ہوتی کیونکہ باوجود ہماری نسلوں میں سے ہونے کے زمانے کے بعد کی وجہ سے ہم انہیں نہیں جانتے اور وہ ہم میں سے کئی کو نہ جانیں گے۔مثلاً اگر خدا تعالیٰ نے میری نسل کو قائم رکھا تو چھٹی ساتویں پشت کے کتنے بچے ہوں گے جو اپنی بڑی پھوپھی امۃ الودود کے نام سے بھی واقف ہوں گے مگر باوجود اس کے کہ وہ چھٹی ساتویں نسل کے بچے میری اپنی نسل سے ہوں گے ان کے غموں اور دکھوں کا احساس مجھے آج کس طرح ہوسکتا ہے اور ان کی خوشیوں میں میں کس طرح حصہ لے سکتا ہوں مگر امۃ الودود جسے ہم پیار سے دُودی کہا کرتے تھے جو گل ہم سے جُدا ہوئی گو میری بھیجی تھی مگر ان میری آئندہ نسلوں کے غم اس کے غم کو کہاں پہنچ سکتے ہیں کیونکہ خدا تعالیٰ کا یہی قانون ہے کہ زمانہ، رشتہ اور تعلق یہ تین چیزیں مل کر دلوں میں محبت کے جذبات پیدا کیا کرتی ہیں۔پھر اگر ان میں سے کوئی ایک چیز زور پکڑ جائے تو