انوارالعلوم (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 438 of 675

انوارالعلوم (جلد 15) — Page 438

انوار العلوم جلد ۱۵ خلافت راشده مُعْجِزى اللهِ ، وَبَشِّرِ الَّذِينَ كَفَرُوا بِعَذَابِ اليْهِ إِلَّا الَّذِينَ مَا هَدتُّم مِّنَ الْمُشْرِكِيْنَ ثُمَّ لَمْ يَنْقُصُوكُمْ شَيْئًا وَ لَمْ يُظَاهِرُوا عليْكُمُ احَدًا فَأَتِمُّوا اليهم عَهْدَهُم إلى مدتهم ، انَّ اللهَ يُحِبُّ المُتَّقِينَ فَإِذَا ا الشهر الحُرُمُ فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِينَ حَيْثُ وجد تُمُوهُمْ وَ خُذُوهُمْ وَاحْصُرُوهُمْ وَاقْعُدُوا لَهُمْ كُلَّ مرصد: فَإِن تَابُوا وَاقَامُوا الصلوة واتَوُا الزَّكُوةَ فَخَلُّوا سَبِيلَهُمْ، إِنَّ اللَّهَ غَفُورُزَ حِيمُ ۱۵ یعنی اے محمد رسول اللہ ﷺ ان لوگوں میں اعلان کردو کہ خدا اور رسول نے تمہاری ذلت کے متعلق جو پیشگوئیاں کی تھیں وہ پوری ہو گئیں۔اب خدا اور رسول پر تمہارا کوئی الزام نہیں لگ سکتا۔پس ان کو کہو کہ اب جاؤ اور سارے عرب میں چار ماہ پھر کر دیکھ لو کہ کہیں بھی تمہاری حکومت رہ گئی ہے۔یقینا تمہیں معلوم ہو گا کہ تم اللہ تعالیٰ کو شکست نہیں دے سکے۔اور خدا ہی ہے جس نے تمہیں رُسوا کیا۔اسی طرح حج اکبر کے دن لوگوں میں اعلان کر دو کہ اللہ اور اس کا رسول مشرکوں کے تمام اعتراضات سے بڑی ہو چکا ہے اور تمہارے جس قدر اعتراضات تھے وہ دُور ہو گئے۔اگر وہ تو بہ کر لیں تو یہ ان کے لئے بہتر ہو گا اور اگر وہ پھر بھی نہ مانیں تو جان لو کہ اب بقیہ عرب میں ان کی تھوڑی بہت اگر کچھ حکومت باقی ہے تو وہ بھی تباہ ہو جائے گی۔سوائے ان کے جوان مشرکوں میں سے تمہارے ساتھ معاہدہ کر لیں۔مگر اس شرط کے ساتھ کہ انہوں نے معاہدہ کو کسی صورت میں نہ تو ڑا ہوا اور نہ انہوں نے تمہارے خلاف دشمنوں کی کسی قسم کی مدد کی ہو۔ایسے لوگوں کے ساتھ تم معاہدہ کو نبھاؤ۔کیونکہ اللہ تعالیٰ متقیوں سے محبت رکھتا ہے۔لیکن ان کے علاوہ اور جس قد رمشرک ہیں ان میں ایک اعلان کر دوا ور وہ یہ کہ آج سے چار ماہ کے بعد وہ عرب میں سے نکل جائیں اگر وہ نہ نکلیں اور عرب میں ہی ٹھہرے رہیں تو چونکہ انہوں نے گورنمنٹ کا آرڈر نہیں مانا ہوگا اس لئے ہم تمہیں حکم دیتے ہیں کہ اس کے بعد تم مشرکوں کو جہاں بھی پاؤ قتل کر دو اور جہاں پاؤ ان کو پکڑ لو اور پکڑ کر قید میں ڈال دو اور ان کی گھات میں تم ہر جگہ بیٹھو۔ہاں اگر وہ مسلمان ہو جائیں اور نمازیں پڑھیں اور زکو تیں دیں تو بے شک انہیں چھوڑ دو کیونکہ خدا غفور اور رحیم ہے۔آب دیکھو حکومت کس چیز کا نام ہوتا ہے۔حکومت اس بات کا نام نہیں کہ میاں ، بیوی سے اپنی باتیں منوائے اور بیوی ، میاں سے ، بلکہ حکومت کا ایک خاص دائرہ ہوتا ہے یہ نہیں کہ جو بھی