انوارالعلوم (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 383 of 675

انوارالعلوم (جلد 15) — Page 383

انوار العلوم جلد ۱۵ اہم اور ضروری امور سواری اور اسی طرح اور کھیلوں کی طرف متوجہ کیا تھا اور میں نے یہ کام خدام الاحمدیہ کے سپرد کیا تھا۔انہوں نے قادیان میں اس کو جاری کیا اور دو مقابلے ہوئے۔باہر کی جماعتوں میں بھی تحریک کی گئی جس کے نتیجہ میں بعض نے تیرنے کی مشق کی بعض نے ذہانت کے مقابلے کئے اور بعض نے دوسری کھیلوں میں حصہ لیا۔اس کے بعد حضور نے ان جماعتوں کے نام سنائے جنہوں نے اس میں حصہ لیا تھا۔حضور نے یہ بھی فرمایا کہ میں نے اس سلسلہ میں دوگر بیجوایٹ نو جوانوں چوہدری محمد شریف صاحب بی۔اے اور چوہدری غلام بین صاحب بی۔اے کو ورزشی کالج لاہور میں کام سیکھنے کے لئے بھجوایا ہوا ہے۔اس کے علاوہ ایک نو جوان خلیل احمد صاحب ناصر بی۔اے حیدر آباد سے گت کا وغیرہ سیکھ کر آئے ہیں۔ان کے ذریعہ جماعت کے دوسرے نو جوانوں کو بھی یہ فنون سکھائے جائیں گے۔مجالس خدام الاحمدیہ کی ترقی مجالس خدام الاحمدیہ کی ترقی کے متعلق حضور نے خوشنودی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا اب ان کی ۱۵۱ شاخیں قائم ہیں۔دسمبر ۱۹۳۸ء میں ان کے ممبروں کی تعداد نو سو تھی جو اب دو ہزار ہے لیکن انہیں ابھی اور زیادہ ترقی کرنی چاہئے اور ان کی شاخیں کم سے کم شاخہائے صدرانجمن احمدیہ کے برابر ہونی چاہئیں۔اسی ضمن میں حضور نے خدام الاحمدیہ کو وقت کی پابندی اور قربانی کی روح اپنے اندر پیدا کرنے کی نصیحت کی اور فرمایا کہ جو ممبر ان شرائط کے مطابق کام نہ کریں انہیں ممبری سے الگ کر دینا چاہئے۔تحریک جدید کے ماتحت پانچ ہزار واقفین زندگی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔میری یہ خواہش ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام مبلغ کھڑا کرنے کا ارادہ کی یہ رڈیا کہ آپ کو پانچ ہزار سپاہی دیا جائے گا ایک تو تحریک جدید میں چندہ دینے والوں کے ذریعہ پورا ہو۔دوسرا اس رنگ میں پورا ہو کہ ہم پانچ ہزار تحریک جدید کے ماتحت مبلغ تیار کر دیں جو اپنی تمام زندگی اعلائے کلمہ اسلام کیلئے وقف کئے ہوں۔پس میں با ہمت نو جوانوں کو جو یا تو بی۔اے ہوں یا مولوی فاضل اور انٹرنس پاس ہوں کہتا ہوں کہ وہ اپنے آپ کو وقف کریں۔باپوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے بیٹوں کو تحریک کریں بیٹوں کو