انوارالعلوم (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 381 of 675

انوارالعلوم (جلد 15) — Page 381

انوار العلوم جلد ۱۵ اہم اور ضروری امور انہوں نے ہمیں گالیاں نہیں دیں، درست نہیں تھا۔میں ان الفاظ کو نہیں دُہراتا کیونکہ میں ڈرتا ہوں کہ کمزور طبائع مشتعل نہ ہو جائیں لیکن جن دوستوں نے ان گالیوں کو پڑھا ہے ان کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ انہیں ان باتوں کی پروا نہیں کرنی چاہئے کیونکہ آج تک اللہ تعالیٰ کے دین کی خدمت کرنے کیلئے کوئی جماعت ایسی کھڑی نہیں ہوئی جسے مخالفین کی طرف سے گالیاں نہ ملی ہوں۔صحت کی حالت اپنی صحت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا گزشتہ سال میری طبیعت بہت خراب رہی ہے۔بار بار نقرس کے دورے ہوئے اسہال کی تکلیف مدتوں سے کم ہو گئی تھی مگر دس بارہ سال کے بعد اس قدر شدید دورے ہوئے کہ مہینوں اس کا سلسلہ جاری رہا۔اپنڈکس اور گردے کے مقام پر بھی شدید دردیں ہوئیں اس وجہ سے جو امید مجھے کام کرنے کے متعلق تھی وہ پوری نہیں ہوئی۔اگر صحت اچھی رہتی تو گذشتہ سال جن کا موں کا ذکر کیا گیا تھا وہ سارے ہو جاتے مگر بعض ہوئے ہیں اور بعض ادھورے رہ گئے۔اخبارات سلسلہ کا ذکر اخبارات سلسلہ کے ضمن میں حضور نے سب سے پہلے الفضل کا ذکر کرتے ہوئے عملہ کو ضروری ہدایات دیں اور تاریخی ، سیاسی، تعلیمی، صنعتی، اقتصادی اور مذہبی مضامین لکھنے کی تلقین فرمائی۔اسی طرح غیر مذاہب کی تبلیغی جد و جہد کا ذکر اور علمی کتب پر ریویو کرنے کا بھی ارشاد فرمایا۔سن رائز“ کی خریداری کے متعلق حضور نے انگریزی خوان طبقہ کو توجہ دلائی اخبار فاروق کی خریداری کی بھی تحریک فرمائی۔اُردو ریویو آف ریلیجنز کی ترقی پر اظہار خوشنودی فرمایا۔انگریزی ریویو کی اصلاح کی طرف توجہ دلائی۔جماعتہائے بیرونِ ہند کا ذکر حضور نے مغربی افریقہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ وہاں بعض لوگوں نے نظام سلسلہ کے خلاف بغاوت کی تھی جنہیں جماعت سے خارج کر دیا گیا ہے۔مصر کی جماعت کے متعلق فرمایا کہ اس میں بہت بیداری نظر آتی ہے اور اس امید کا اظہار فرمایا کہ اگر یہ جماعت مضبوط ہوگئی تو عالم اسلامی پر اس کا نہایت گہرا اثر پڑے گا۔دمشق اور فلسطین کا کام بھی اچھا چل رہا ہے۔حضور نے یہ بھی فرمایا کہ ہم نے جنگ کی وجہ سے بعض ممالک سے اپنے مبلغ واپس بلا لئے ہیں۔چنانچہ ہنگری سے مبلغ واپس بلا لیا گیا، پولینڈ سے پہلے ہی واپس آچکا تھا اب اٹلی والے مبلغ کو بھی واپس بلا لیا