انوارالعلوم (جلد 15) — Page 380
انوار العلوم جلد ۱۵ اہم اور ضروری امور بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ اہم اور ضروری امور ( خلاصه تقریر فرموده ۲۷ / دسمبر ۱۹۳۹ء بر موقع جلسہ سالانہ [ خلافت جو بلی] قادیان ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔شیخ عبدالرحمن صاحب مصری کے مجھے رات امور عامہ کی طرف سے رپورٹ ملی کہ ہماری جماعت کی ساتھیوں کی ایک اشتعال انگیز حرکت طرف سے جو اشتہارات لگائے گئے تھے ان پر شیخ عبد الرحمن صاحب مصری کے ساتھیوں کی طرف سے ایک نہایت ہی گالیوں سے پر اشتہار کے فقرات کاٹ کر سب جگہ چسپاں کر دیئے گئے تھے تا جماعت کے جو دوست اپنے اشتہاروں کو پڑھیں ان کی نگاہ ان گالیوں پر بھی پڑ جائے۔ان فقرات کے اندر کوئی دلیل نہ تھی ، کوئی برہان نہ تھا، کوئی دین کے متعلق دعوئی نہ تھا، محض گالیاں ہی گالیاں تھیں جو ان فقرات میں لکھی تھیں اور مجھے امور عامہ نے رپورٹ کی کہ ہم نے وہ اشتہارات اتروا دیئے ہیں۔میرے نزدیک یہ ان کی غلطی تھی۔کوئی وجہ نہ تھی کہ وہ ان اشتہارات کواتر واتے کیونکہ میری طرف سے کہا گیا تھا کہ شیخ عبدالرحمن صاحب مصری نے مجھے گالیاں دی ہیں مگر ان کی طرف سے متواتر کہا گیا کہ انہوں نے گالیاں نہیں دیں۔اس وقت قادیان میں کھانے کی پرچیوں کے لحاظ سے ۳۸ ہزار آدمی جمع ہیں۔گزشتہ سال پچیس ہزار تھا۔ان ۳۸ ہزار آدمیوں میں علاوہ جماعت کے دوستوں کے غیر احمدی، ہندو اور سکھ شرفاء بھی موجود ہیں۔اگر یہ سب ان فقرات کو پڑھ لیتے تو یہ ثبوت ہوتا اس بات کا کہ جو کچھ میں نے کہا تھا، وہ درست تھا اور جو کچھ شیخ عبدالرحمن صاحب مصری کہا کرتے تھے وہ غلط تھا۔مگر امور عامہ والوں نے غلطی سے اس خدا ئی نشان کو جو میری صداقت میں خدا تعالیٰ نے ظاہر کیا، باطل کر دیا۔ممکن ہے ابھی بیسیوں یا سینکٹروں نے ان گالیوں کو پڑھا ہو۔لیکن اگر وہ اشتہارات نہ اُتروائے جاتے تو ہر شخص کو معلوم ہو جاتا کہ مصری صاحب کا یہ کہنا کہ