انوارالعلوم (جلد 15) — Page 348
انوار العلوم جلد ۱۵ بِسْمِ خدام سے خطاب اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدام سے خطاب ( تقریر فرموده ۲۵ / دسمبر ۱۹۳۹ء بر موقع اجتماع خدام الاحمد یہ بمقام قادیان ) تشهد ، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج کا اجلاس خدام الاحمدیہ کی طرف سے ہے اور گو اس کے پروگرام کے بعض حصے مجھے دکھا کر مقرر کئے گئے تھے مجھے افسوس ہے کہ ان سے بھی اس بارہ میں ایک غلطی ہوئی اور مجھ سے بھی۔دراصل یہ پروگرام اصلاح کے قابل ہے۔مثلاً اس کا ایک جزو یہ ہے کہ اس مجلس کو جو کام کے لحاظ سے سال بھر اوّل رہی جھنڈا دیا جائے۔جس وقت میں نے یہ تجویز منظور کی اُس وقت میرے ذہن میں یہ امر نہ تھا کہ جماعت کا جھنڈا ابھی قانونی طور پر منظور نہیں ہوا اور اسے جماعت کے سامنے پیش کر کے یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ تمہارا جھنڈا ہے اور اسے پیش کئے بغیر ہی اس کی نقل کسی ما تحت مجلس کو دے دینا نا موزوں بات ہے۔پہلے تو میں نے اس کی منظوری دے دی مگر گل مجھے خیال آیا کہ پروگرام کا یہ حصہ اصلاح طلب ہے اس لئے میں نے کارپردازان سے کہہ دیا کہ جب ۲۸ دسمبر کو جماعت کا جھنڈا لہرایا جائے گا یا دینی اصطلاح کے مطابق نصب کیا جائے گا اُسی وقت یہ انعامی جھنڈا بھی دے دیا جائے گا۔دوسری غلطی اس پروگرام میں یہ ہوئی ہے اور اس کے لئے میں بھی ذمہ دار ہوں کہ یہ جلسہ سالانہ جلسہ کے ایام میں رکھا گیا ہے۔ایسا جلسہ جس کا پروگرام کئی گھنٹے کا ہو ان دنوں میں رکھنا منتظمین کو پریشانی میں ڈالنے والی بات ہے۔چنانچہ جب میں اس جلسہ میں آنے لگا تو ناظر صاحب ضیافت کا ایک رقعہ مجھے ملا کہ کام کرنے والے ، خدام الاحمدیہ کے جلسہ میں چلے گئے ہیں کچھ نیشنل لیگ کے کام میں ہیں۔ادھر ٹرینیں مہمانوں سے بھری ہوئی آ رہی ہیں اور ان حالات میں میں ان کو کس طرح سنبھال سکتا ہوں جب میرے پاس کام کرنے والے ہی نہ ہوں اور ان کی یہ بات معقول ہے۔جن دنوں میں قادیان کے لوگ کام میں