انوارالعلوم (جلد 15) — Page 338
انوار العلوم جلد ۱۵ روس اور موجودہ جنگ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ روس اور موجودہ جنگ ( رقم فرموده ستمبر ۱۹۳۹ء) روس کا پولینڈ میں اپنی فوجیں بھیج دینا دُنیا کیلئے حیرت روس کا پولینڈ میں داخلہ کا موجب ہو رہا ہے اور لوگوں میں اس کے متعلق مختلف قسم کے خیالات ہیں۔اب تک کئی انگریز مد تبر اور اخبارات مثلاً ڈیلی ٹیلیگراف جو موجودہ برسر اقتدار پارٹی کے خیالات کا نمائندہ اخبار ہے، یہ لکھ رہے ہیں کہ غالبا روس پولینڈ میں اس وجہ سے داخل ہوا ہے کہ کہیں جرمنی پولینڈ میں بہت زیادہ اقتدار پیدا کر کے روسی فوائد کیلئے نقصان دہ ثابت نہ ہو۔میرے نزدیک یہ رائے درست نہیں اور جس قدر جلد مد ترین انگلستان اس رائے کو ترک کر دیں اتنا ہی ان کیلئے سیاسی طور پر یہ امر مفید ہو گا اور وہ امن کے ایک غلط احساس سے نکل کر اپنے ملک کی بہتر خدمت کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔ب ڈینزگ کا سوال پیدا ہوا ہے اور برطانیہ اور فرانس نے پولینڈ کا جائے وقوع اس کی حفاظت کا بیڑا اٹھایا ہے میرے دل میں یہ خیال آیا تھا کہ پولینڈ کا جائے وقوع ایسا ہے کہ فرانس اور انگلستان اس کی کسی صورت میں مدد نہیں کر سکتے۔نہ تو اس کی سرحد میں کسی طرف سے ان کے ممالک سے ملتی ہیں اور نہ بحری راستہ ایسا ہے کہ اس طرف سے انگلستان اس کی مدد کر سکے۔پس چاہئے کہ یہ طاقتیں روس کو ساتھ شامل کریں تا کہ خشکی کی راہ سے اس کی مدد کر سکیں۔چنانچہ جب انگریزوں اور فرانسیسیوں نے اس غرض سے روس سے گفتگو شروع کی تو بشریت کے تقاضا کے ماتحت مجھے خوشی ہوئی کہ میری رائے درست ثابت ہو رہی ہے۔اور انگلستان اور فرانس کے مدبرین نے بھی اس کی ضرورت کو محسوس کیا ہے۔