انوارالعلوم (جلد 15) — Page 339
انوار العلوم جلد ۱۵ روس اور موجودہ جنگ لیکن گفتگو جب لمبی ہوگئی اور آخر یہ اعلان ہوا روس کی نیت میں فتور کا احساس کہ چونکہ اصل معاہدہ میں دیر ہو گی۔کیونکہ بعض اہم سوالات پر اتفاق نہیں ہو سکا اس لئے روس کا زور ہے کہ ساتھ کے ساتھ سب ممالک کے جنگی افسر بھی تبادلہ خیالات کرتے رہیں۔تو اس اعلان کے ساتھ ہی میرے دل پر یہ امر روشن ہو گیا کہ روس کی نیت اچھی نہیں۔اور میرے دل پر اس امر کا اس قدر گہرا اثر تھا کہ میرا میلان شدت سے اس طرف ہورہا تھا کہ میں انگلستان کی وزارت خارجہ کو جس کے اتفاق سے اس وقت ہمارے ایک سابق وائسرائے جو مجھے جانتے ہیں انچارج ہیں ، مشورہ دوں کہ وہ ہوشیار ہو جائیں کہ روس کی نیت درست نہیں معلوم ہوتی لیکن پھر میں نے خیال کیا کہ ان لوگوں پر ہمارے مشورے اس قد را ثر نہیں کرتے کیونکہ وہ جائز طور پر خیال کرتے ہیں کہ ہمیں تو سب حالات معلوم ہیں اور یہ پردہ میں ہیں اس لئے یہ صحیح نتیجہ نہیں نکال سکتے اور ان کے لئے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ بعض بندوں کو اللہ تعالیٰ نور فر است بخشتا ہے اور وہ بسا اوقات تھوڑے علم سے زیادہ فائدہ اٹھا لیتے ہیں۔جو خیال اس وقت میرے دل میں روس اور جرمنی در پردہ ملے ہوئے تھے آیا یہ تھا کہ جب معاہدہ کی تکمیل میں اہم روکیں موجود ہیں تو پھر روس کو فوجی تبادلہ خیالات پر زور دینے کی اس قدر ضرورت کیوں پیش آئی ہے۔فوجی تبادلہ خیالات کی تو سیاسی معاہدہ کے بعد ضرورت پیش آ سکتی ہے۔اس پر روس کے مطالبہ کی مختلف وجوہات میرے ذہن میں آئیں اور آخر میرا دل اس خیال پر قائم ہو گیا کہ درحقیقت روس اور جرمنی اندر سے ملے ہوئے ہیں اور روس معاہدہ کی گفتگو کو جان کر لمبا کر رہا ہے تا کہ جب چاہے گفتگو کو بغیر اخلاقی الزام تلے آنے کے ختم کر دے اور فوجی گفتگو سے ان کا منشاء یہ ہے کہ اسے معلوم ہو جائے کہ پولینڈ کی حفاظت کیلئے انگلستان اور فرانس نے کیا تجویز سوچ رکھی ہے۔اس امر کا سمجھنا بہت سے پولینڈ کو امداد دینے میں انگلستان کو مشکلات ہندوستانیوں کیلئے مشکل ہوگا کیونکہ میں نے دیکھا ہے کہ بہت سے گریجوایٹ تک بھی پولینڈ کے صحیح مقام سے ناواقف ہیں اور بڑی بے تکلفی سے آج کل جرح کرتے رہتے ہیں کہ انگلستان نے پولینڈ کی مدد کیوں نہیں کی اور کیوں ایک بڑی فوج وہاں نہیں بھجوا دی حالانکہ پولینڈ کے جائے وقوع کو مد نظر رکھتے ہوئے انگلستان اور فرانس کیلئے یہ ناممکن ہے۔اس حقیقت کو ذہن نشین کرانے کیلئے میں ایک ناقص سا