انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 531 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 531

مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر انوار العلوم جلد ۱۴ زانی اور بد کار قرار دیا ہے تو پھر وہی جھوٹے ثابت ہوتے ہیں اور واقعہ یہی ہے کہ مصری صاحب ہم پر الزام لگاتے ہیں ہم نے ان پر کوئی الزام نہیں لگایا۔اب یہ کیسی عجیب بات ہے کہ آیت تو یہ کہتی ہے کہ الزام لگانے والا جھوٹا ہے اور آیت یہ بتاتی ہے کہ نبی کے خاندان پر بعض لوگ الزام لگائیں گے اور اس طرح خدا اور اس کے رسول کو دُکھ دیں گے اسی طرح وہ مومن مردوں اور مؤمن عورتوں پر الزامات لگائیں گے حالانکہ وہ بری ہوں گے مگر مصری صاحب کہتے ہیں کہ اس الہام سے میری بریت ثابت ہوتی ہے حالانکہ آیت انہیں جھوٹا قرار دے رہی ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان دنوں کے الہامات دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ الہامات ایک سلسلہ کی کڑی ہیں کیونکہ ۹۔فروری ۱۹۰۸ء کو تو یہ الہام ہوا کہ أَيْنَمَا ثُقِفُوا أخِذُوا وَقُتِلُوا تَقْتِيلاً۔مگر اس سے چند دن پہلے ۲۱۔جنوری کو یہ الہام ہوا کہ مَلْعُونِينَ أَيْنَمَا ثُقِفُوا رُخِذُوا ۲۵ جو اسی آیت کا پہلا ٹکڑا ہے جو سورہ احزاب میں ہے گویا وہی آیت جو ۹۔فروری کو آپ پر الہاما نازل ہوئی اس کا پہلا ٹکڑا ۲۱۔جنوری کو آپ پر الہاما نازل ہو چکا تھا جس سے صاف پتہ لگتا ہے کہ یہ کسی خاص مضمون کی طرف اشارہ ہو رہا ہے۔پھر ۱۹۔جنوری ۱۹۰۸ ء کا الہام ہے کہ اِنِّی مَعَكَ وَمَعَ اَهْلِكَ هَذِهِ ۳۶ کہ میں تیرے ساتھ اور تیرے اس موجودہ اہل کے ساتھ ہوں۔یہ نہیں کہ کوئی دوسو یا تین سو سال کے بعد اہل ہو گا جس کے ساتھ میری تائید ہوگی جیسے غیر مبائعین کہا کرتے ہیں کہ تین سو سال کے بعد کوئی مصلح موعود پیدا ہو گا اور اُس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جو خاندان ہو گا اس کے ساتھ اس کی تائید ہوگی۔اللہ تعالیٰ نے اس الہام کے ذریعہ اس شبہ کا ازالہ کر دیا اور ھذہ کا لفظ لا کر بتادیا کہ وہ خاندان جواب موجود ہے اس کے ساتھ میری تائیدات ہیں۔اور عجیب بات یہ ہے کہ میں نے جو آیتیں سورۃ احزاب کی پڑھی ہیں ان میں بھی رسول کریم ﷺ کے اہل کا ذکر ہے۔پس یہ الہام بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔اور اس سے یقینی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ ۱۹۔جنوری سے ۹۔فروری ۱۹۰۸ ء تک کے الہامات ایک ہی واقعہ کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔اور چونکہ ان سب کا موجودہ فتنہ سے تعلق ہے اس لئے میں یہ تمام الہامات پڑھ دیتا ہوں۔(۱) ۱۹ جنوری کا الہام ہے۔إِنِّي مَعَكَ وَمَعَ أَهْلِكَ هذه میں تیرے ساتھ اور تیرے موجودہ اہل کے ساتھ ہوں۔