انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 532 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 532

انوار العلوم جلد ۱۴ مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر (۲) ۲۱ - جنوری کا الہام ہے۔مَلْعُوْنِيْنَ أَيْنَمَا ثُقِفُوا أَخِذُوا وہ ملعون ہیں جہاں کہیں پائے جائیں گے پکڑے جائیں گے۔(۳) إِنَّ الصَّفَا وَ الْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللهِ ۲۷ صفا اور مروہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں۔پھر ۲۶۔جنوری کے الہامات ہیں (۴) حَرَّقَهُمَا الله ۲۸ اللہ تعالیٰ ان دونوں کو جلا دے گا۔(۵) قَتَلَهُمَا الله ۲۹ اللہ تعالیٰ ان دونوں کو تباہ کر دے گا۔(1) میری فتح ہوئی۔(۷) إِنَّا رَادُّوهُ إِلَيْكَ ٣٠ ہم اسے تیری طرف واپس لائیں گے۔(۸) أَنْتَ مِنِّى بِمَنْزِلَةِ سَمْعِی تو مجھے ایسا ہی پیارا ہے جیسے میرا ذ کر کیونکہ سمع ذکر اور شہرت کو بھی کہتے ہیں۔پھر ۲۸۔جنوری کے الہامات ہیں :۔(۹) إِنِّي مَعَكَ يَا إِبْرَاهِيمُ اے ابراہیم میں تیرے ساتھ ہوں۔(۱۰) از خدا یا بند مردانِ خدا۔۳۲ خدا کے بندے خدا سے پاتے ہیں۔- اس کے بعد ۹۔فروری کے الہامات جو پہلے بیان ہو چکے ہیں ان الہامات کو دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ جس طرح سورۃ احزاب کی آیتوں میں اہلِ بیت کا ذکر ہے اسی طرح یہاں بھی ہے۔جس طرح وہاں بعض تکلیف دینے والوں کا ذکر ہے اسی طرح یہاں بھی ہے۔جس طرح وہاں مَلْعُونِينَ أَيْنَمَا ثُقِفُوا أخِذُوا وَقُتِلُوا تَقْتِيلًا ہے اس سلسلۃ الہام میں بھی ہے۔بلکہ یہ عجیب بات ہے کہ ۹۔فروری کے الہاموں میں دوسری آیت سورہ محل کی ہے۔یعنی اِنَّ الله مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمُ مُّحْسِنُونَ اور اس آیت سے پہلے قرآن کریم میں بھی حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ذکر ہے چنانچہ فرماتا ہے۔ثُمَّ اَوْحَيْنَا إِلَيْكَ أَنِ اتَّبِعُ مِلَّةَ إِبْرَهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ - ۳۳ اور یہاں بھی ۲۸۔جنوری کا یہ الہام ہے کہ انبی مَعَكَ يَا ابْراهِيمُ۔اس طرح تمام الہا موں کی کڑی مکمل ہو جاتی ہے اور پتہ لگتا ہے کہ ۱۹۔جنوری کے الہام سے ۹۔فروری کے الہامات تک آپ کو چار دفعہ الہام ہوئے ہیں یعنی ۱۹۔و