انوارالعلوم (جلد 14) — Page 262
انوار العلوم جلد ۱۴ مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات وہ سمجھیں کہ یہ جوش جو پیدا ہو رہا ہے یہ دائمی جدائی کا پیش خیمہ ہے۔چنانچہ حضرت ہاجرہ، حضرت ابرا ہیم علیہ السلام کے پیچھے پیچھے آئیں اور کہا ابراہیم ! تم ہمیں کہاں چھوڑے جار ہے ہو۔یہاں تو نہ پینے کیلئے پانی ہے نہ کھانے کیلئے غذا، بے یار و مددگار بے آب و گیاہ جنگل میں چھوڑ کر جس میں نہ پینے کی کوئی چیز ہے نہ کھانے کی کوئی چیز تم ہمیں چھوڑ کر کہاں جا رہے ہو؟ حضرت ابراہیم علیہ السلام جذبات کے وفور کی وجہ سے کوئی جواب نہ دے سکے۔حضرت ہاجرہ نے پھر اصرار کیا اور پوچھا کہ بتاؤ تم کہاں جا رہے ہو؟ مگر حضرت ابراہیم علیہ السلام پھر کوئی جواب نہ دے سکے۔آخر حضرت ہاجرہ نے کہا تم ہمیں کیوں چھوڑے جا رہے ہو ؟ کیا خدا کے حکم سے تم ایسا کر رہے ہو؟ حضرت ابراہیم علیہ السلام اس کا بھی کوئی جواب نہ دے سکے صرف انہوں نے اپنا ہاتھ آسمان کی طرف اُٹھا دیا جس کا مطلب یہ تھا کہ ہاں میں خدا کے حکم کے ماتحت ہی تمہیں یہاں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔حضرت ہاجرہ نے جب یہ دیکھا تو فوراً بول اُٹھیں إذا لا يُضَيعُنَا " اگر یہی بات ہے تو خدا ہمیں کبھی ضائع نہیں کرے گا۔یہ بچہ جس کی حضرت ابراہیم علیہ السلام نے قربانی کی وہی اسمعیل ہیں جن کی نسل سے محمد رسول اللہ یہ پیدا ہوئے صلى الله اور وہی اسمعیل ہیں جن کی نسل نے خانہ کعبہ کی حفاظت اور اُس کی تقدیس کیلئے اپنی عمریں وقف کر دیں۔پس یہ چھ سال کا بچہ تھا جس نے خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے آپ کو قربانی کیلئے پیش کر دیا۔پھر اگر تم میں سے کوئی ایسا ہے جو چھ سال سے بھی کم عمر رکھتا ہے تو مجھے اپنے ایک بچے کا واقعہ یاد ہے۔اُس کی عمر کوئی پانچ سال کی تھی، وہ ایک دفعہ مکان میں ایک جگہ کھڑا تھا اور میں دوسرے کمرہ میں تھا کہ مجھے آواز آئی کہ لڑکے اکٹھے ہو کر اُسے چھیڑ رہے ہیں اور ڈرانے والی باتیں کر رہے ہیں وہ اُسے کہہ رہے تھے کہ اگر رات کا وقت ہو اور تمہیں ایک ایسے جنگل میں سے گذرنے کیلئے کہا جائے جس میں شیر، چیتے اور بھیڑیئے رہتے ہوں تو کیا تم ڈرو گے؟ انہیں وہ کہنے لگا ہاں ڈروں گا۔پھر لڑکوں نے مختلف لوگوں کے نام لئے کہ اچھا اگر فلاں کہے تو تم وہاں ٹھہرو گے یا نہیں؟ وہ کہے نہیں۔آخر ایک نے کہا اگر تمہارے ابا تمہیں کہیں کہ اس جنگل میں رات کو ٹھہر وتو کیا تم ٹھہرو گے یا نہیں ؟ وہ کہنے لگا نہیں۔آخر ایک نے کہا اگر خدا کہے تو ؟ مجھے خوب یاد ہے اُس نے آگے سے یہی جواب دیا کہ اگر خدا کہے تو پھر ٹھہر جاؤں گا۔تو چھوٹے چھوٹے بچوں میں بھی قربانی کا مادہ ہوتا ہے جسے اگر قائم رکھا جائے تو اس سے نہایت مفید تغیرات پیدا ہو سکتے ہیں۔