انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 131 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 131

انوار العلوم جلد ۱۴ دور ہوگا۔تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت یاد رکھو! انبیاء کے ابتدائی زمانہ میں پر تکلف زندگیاں انسان کے ایمان کو تباہ کر دیا کرتی ہیں اس لئے جہاں تک ہو سکے کوشش یہ ہونی چاہئے کہ تمہارا رو پیدا اچھے کاموں میں خرچ ہو۔تم اپنی جائدادیں بڑھاؤ، غریبوں کی ہمدردی کرو، اشاعت احمدیت کرو، مگر کھانے پینے اور پہننے میں بننے کے سے بخل کی وجہ سے نہیں بلکہ مومن کی سی سادگی کی وجہ سے تمہارا وہی حال ہونا چاہئے جو ایک بننے کا ہوتا ہے۔سادہ زندگی کی وجہ سے کئی نیک تحریکات ہوتی ہیں جن میں انسان حصہ لے سکتا ہے۔ایک طالب علم نے مجھے لکھا میں چونکہ غریب ہوں ، اس لئے تحریک جدید سے پہلے میرا یہ خیال تھا، اگر میں شادی کروں تو ولیمہ نہیں کروں گا۔مگر اب بڑی آسانی ہوگئی۔میں نے چند سیر گوشت لے کر اس کا پتلا سا شور بہ بنالیا اور چند دوستوں کو بلا کر کھلا دیا۔اگر یہ تحریک جاری نہ ہوتی تو چونکہ پلاؤ زردہ کے بغیر کوئی ولیمہ نہیں سمجھا جاتا اس لئے مجھے بڑی مشکل پیش آتی اور ثواب سے میں محروم رہتا۔غرض سعدی کی سی دعوت شیراز میں نے آپ لوگوں کے لئے پیدا کر دی ہے اور میں سمجھتا ہوں، اس تحریک کے ماتحت بہت سے لوگ زائد ثواب کما سکتے ہیں۔ایک تحریک میں نے بریکاری کو دور کرنے کے متعلق کی تھی۔میں نے اس کے متعلق پچھلے ہفتہ میں ایک خطبہ بھی پڑھا ہے۔اور اس خطبہ کے پڑھنے اور سننے کے بعد بھی اگر جماعت میں یہ تحریک پیدا نہ ہو کہ وہ بیکاری کو دور کرے تو یہ ایک موت کی علامت ہوگی۔میں نے اس خطبہ کو دوبارہ پڑھا ہے۔اور میری طبیعت پر یہ اثر ہے کہ وہ خطبہ اپنے اندر ایک الہامی رنگ رکھتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنے فضل سے بہت اچھا بولنے کی توفیق دی ہوئی ہے۔میں سمجھتا ہوں بہت سے آدمیوں کی نسبت میں اچھا اور بعض سے بہت اچھا بول سکتا ہوں۔مگر بعض باتیں اپنے اندر ایسی روحانی لہر رکھتی ہیں جو عام باتوں سے ممتاز ہوتی ہیں۔بعض تحریرات اور تصنیفات میں میرے ساتھ ایسا ہی معاملہ ہوا ہے۔چنانچہ احمدیت اور دعوۃ الا میر کے بعض حصے ایسے ہیں جن کے پڑھنے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ خدائی تائید شامل ہے اور وہ انسانی الفاظ نہیں رہے بلکہ خدا تعالیٰ کے القاء کردہ الفاظ ہو گئے ہیں۔قرآن مجید کا تو ہر لفظ الہامی ہے مگر قرآن مجید کے ظل کے طور پر بعض دفعہ خدا تعالیٰ اپنے بعض بندوں کی زبان پر بھی الہامی کلمات جاری کر دیا کرتا ہے۔اس خطبہ کے بعض حصوں کے متعلق بھی مجھ پر یہ اثر ہے کہ ان کے پیچھے