انوارالعلوم (جلد 14) — Page 30
انوار العلوم جلد ۱۴ مجلس احرار کا مباہلہ کے متعلق ناپسندیدہ رویہ تیسرے صاحب مولوی فاضل اور جماعت احمدیہ کے مبلغ ہیں۔پس اگر میں ایسا شخص نمائندہ مقرر کر تا جو نہایت ادنی اور بے حیثیت آدمی ہوتا تو مسٹرا ظہر صاحب کو وجہ اعتراض ہوتی کہ ایسے آدمی کو مقرر کر کے میری ہتک کی ہے۔مگر مذکورہ بالا اشخاص پر اُن کو یا اُن کی مجلس کو کیا اعتراض ہو سکتا تھا۔مگر میں نے تو خود ہی اس خیال سے کہ سیکرٹری کی گفتگو سیکرٹری سے اچھی رہے گی، صدرانجمن احمدیہ کے سیکرٹری کو ان سے خط و کتابت جاری کرنے کو کہا مگر انہوں نے اس کو بھی جواب نہیں دیا۔مسٹر مظہر علی صاحب کو یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ اگر فی الواقع ان کو یہ اعتراض ہے کہ چونکہ میں نے مخاطب کیا ہے، مجھے ہی خط و کتابت کرنی چاہئے تو پھر وہ اس کا کیا جواب دیں گے کہ میں نے تو مجلس احرار اور اس کے سرداروں کو چیلنج دیا ہے پھر مسٹر مظہر علی صاحب کا کیا حق ہے کہ جواب دیں اگر اظہر صاحب ان لوگوں کے نمائندہ ہو کر اعلان کر سکتے ہیں تو میری طرف سے کوئی نمائندہ کیوں گفتگو نہیں کر سکتا ؟ مگر میں چاہتا ہوں کہ ان کے اس شک کا بھی مزید ازالہ کر دوں اور اب میں نے یہ تجویز کی ہے کہ اپنی ایک تحریر ناظر تبلیغ کو دے دوں کہ وہ میری طرف سے مباہلہ کی شرائط طے کرنے کے لئے نمائندہ ہونگے ، جسے وہ اپنے خط کے ساتھ سیکرٹری مجلس احرار کے پاس بھجوا دیں گے۔میں امید کرتا ہوں کہ اس کے بعد مسٹر مظہر علی صاحب کو کوئی اعتراض ناظر تبلیغ سے جو صد را انجمن احمدیہ کا اسی طرح سیکرٹری ہے جس طرح اظہر صاحب مجلس احرار کے سیکرٹری ہیں ، خط و کتابت کرنے پر نہ ہو گا۔بہر حال سب شرائط کا تحریر میں آ جانا اور میدانِ مباہلہ کے انتظام کے متعلق سب تفصیلات کا طے ہو جانا ضروری ہے تا کہ اس کے بعد کسی کو رد و بدل کا موقع نہ ہو اور کسی قسم کا فریب نہ ہو سکے۔اور جو آدمی مباہلہ کے لئے تجویز ہوں ، ان کے نام، ولدیت ، مفصل پتے دونوں فریق اپنی تصدیق کے ساتھ ایک دوسرے کو مہیا کر دیں۔اس کے بعد رضامندی فریقین کے ساتھ پندرہ دن بعد کی ایک تاریخ مباہلہ کے لئے مقرر ہوگی اور اُس دن مباہلہ ہوگا۔میں امید کرتا ہوں کہ سب حق پسند ا حباب اب معاملہ کو سمجھ گئے ہو نگے اور وہ احرار پر زور دیں گے کہ مباہلہ کی تفصیلی شرائط جماعت احمدیہ کے نمائندوں سے طے کر کے تاریخ کا تعین کریں اور اس طرح خالی اخباری گھوڑے دوڑا کر اس نہایت اہم امر کو ہنسی مذاق میں نہ ٹلا ئیں۔اے بھائیو! احرار کے مذکورہ بالا جواب کی حقیقت سے آپ کو آگاہ کرنے کے لئے مباہلہ کا