انوارالعلوم (جلد 14) — Page 127
انوار العلوم جلد ۱۴ تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت ہوں۔کسی نے کہا یہ کیوں؟ انہوں نے کہا میں نے یہ رقم چندہ میں دینی ہے۔آخر انہوں نے مزدوری کی اور شام کو جو غلہ ملا، وہ رسول کریم ﷺ کے سامنے لا کر رکھ دیا۔مجلس میں کچھ منافق بھی بیٹھے تھے۔وہ تھوڑے سے غلہ کو دیکھ کر مسکرائے اور کہنے لگے رومہ کے ملک کے ساتھ اس غلہ سے جنگ کی تیاری ہو گی۔مگر رسول کریم ﷺ نے ان دانوں کو قبول فرمایا اور اپنے عمل سے فرما دیا کہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں ان دانوں کی بہت بڑی قیمت ہے۔تو مومن اپنی جیبوں سے چندہ نہیں دیتا بلکہ دل سے دیتا ہے۔البتہ منافق جیب سے دیتا ہے ، اس لئے مومن کی نگاہیں اور طرف ہوتی ہیں اور منافق کی نگاہیں اور طرف۔پس جو شخص تحریک جدید کا چندہ ایمان سے لکھوائے گا، وہ ایمان والی قربانی کر کے اسے پورا بھی کر دے گا۔مثلا کسی شخص نے تحریک جدید میں پانچ روپیہ چندہ لکھوایا ہے اور وہ اسے پورا کرنا چاہتا ہے تو اگر اس کے پاس اور کوئی ذریعہ نہ ہو، تو وہ یہی کہہ دے گا کہ میں دو وقت دال روٹی کھانے کی بجائے ایک وقت دال روٹی کھا کر دوسرے وقت کے کھانے کے پیسے جمع کرتا رہوں گا اور اس طرح چندہ ادا کر دوں گا۔غریب شخص آخر کروڑ دو کروڑ روپیہ تو نہیں لکھوا سکتا۔وہ اگر لکھوائے گا بھی تو پانچ دس یا بیس روپے۔اور غریب آدمی اگر ایمان کے ساتھ وعدے کرے تو پانچ دس یا ہیں روپے ادا کرنے کی اللہ تعالیٰ کی طرف سے اسے توفیق مل جائے گی۔وہ ایک وقت کے کھانے کو اُڑا دے گا۔کپڑوں میں زیادہ سادگی اور کمی اختیار کرے گا اور اس طرح روپیہ ادا کرے گا۔پس میں نے اس قربانی کو نفلی رکھا ہے۔پھر ایمانداروں کو بلایا ہے، ان لوگوں کو نہیں بلایا جن میں اس میں حصہ لینے کی طاقت نہیں۔اور جن میں طاقت ہوگی ، میں امید کرتا ہوں کہ وہ اسے ادا کر کے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کریں گے۔میں ایک دفعہ پھر اس موقع پر تاکید کر دیتا ہوں کہ تحریک جدید میں وہی شخص شامل ہو جو وعدہ کو پورا کرنے کی توفیق رکھتا ہو اور جو سمجھتا ہو کہ پہاڑٹل جائیں تو ٹل جائیں مگر میں اپنے وعدہ سے نہیں مل سکتا۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت میں ایسے احباب کی کمی نہیں۔اور اگر ہو بھی تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات سے پتہ لگتا ہے کہ یہ کام آخر ہوکر رہے گا۔اور کسی روک کی وجہ سے چاہے وہ کتنی بڑی ہو یہ کام رک نہیں سکتا۔آپ کا الہام ہے کہ يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمُ مِّنَ السَّمَاءِ یعنی تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کی طرف ہم آسمان سے وحی نازل کریں گے۔پس مجھے روپے کی فکر نہیں ، اللہ تعالیٰ خود ایسے