انوارالعلوم (جلد 14) — Page 352
انوار العلوم جلد ۱۴ فضائل القران (۶) جگہ جن سے مراد انسانوں کے علاوہ کوئی اور مخلوق نہیں بلکہ انسانوں میں سے ہی بعض جن مراد ہیں اور انسانی جنوں کی دوستیاں بڑی کثرت سے نظر آتی ہیں۔قرآن کریم سے ثبوت کہ جن پھر اس سے بڑھ کر ایک اور دلیل ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔قیامت کے دن دوزخیوں سے کہا انسانوں کے گروہ کا ہی نام ہے جائے گا کہ يَسْمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ أَلَمُ ہو يَأْتِكُمْ رُسُلٌ مِنْكُمُ کا یعنی اے جنوں اور انسانوں کے گروہ! جو ہمارے سامنے کھڑے ہو بتاؤ کہ کیا تمہارے پاس ایسے رسول جو تم ہی میں سے تھے نہیں آئے ؟ اب بتاؤ جب اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بعض جن بھی ایمان لائے اور دوسری طرف یہ فرماتا ہے کہ ہمارا رسول بھی ان ہی میں سے تھا تو کیا اس سے صاف ثابت نہیں ہوتا کہ وہ جن بھی انسان تھے کوئی غیر مرئی وجود نہیں تھے۔پھر یہیں تک بات ختم نہیں کی بلکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَيُنذِرُونَكُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَذَا ، وہ تمہیں انذار بھی کرتے تھے اور اس دن سے ڈراتے تھے۔گویا حضرت موسی ، حضرت سلیمان اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جنوں کو ڈرایا بھی کرتے تھے اور انہیں یوم آخرت اور اللہ تعالیٰ کا خوف دلایا کرتے تھے اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ یہ جن جن الانس تھے جس طرح شیاطین الا نس ہوتے ہیں کوئی علیحدہ قسم کی مخلوق نہیں تھے۔مؤمن جنوں نے رسول کریم ﷺ کی مدد کیوں نہ کی؟ اب ایک اور الله بات سنو۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔اِنَّا اَرْسَلنگ شَاهِدًا وَ مُبَشِّرًا وَّ نَذِيرًا - لِتُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُوْلِهِ وَتُعَزِّرُوهُ وَتُوَقِّرُوهُ ۲۹ یعنی اے رسول ! ہم نے تجھے اپنی صفات کیلئے گواہ اور مومنوں کیلئے مبشر اور کافروں کیلئے نذیر بنا کر بھیجا ہے تا کہ تم اس کے ذریعہ اللہ اور اُس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس کی مدد کرو اور اس کی عزت بجالا ؤ۔اب جب کہ جن بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آئے تھے تو کیا کوئی ثابت کر سکتا ہے کہ ان جنوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کبھی مدد کی ہو۔ایک معمولی ملا کیلئے تو جیسا کہ لوگوں میں مشہور ہے وہ انگور کے خوشے لے آتے ہیں مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے وہ روٹی کا ایک ٹکڑا بھی نہ لائے۔اور آپ کو بسا اوقات کئی کئی وقت کے فاقے برداشت کرنے پڑے۔ایک