انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 350 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 350

انوار العلوم جلد ۱۴ فضائل القران (۶) بڑے بڑے سردار ہیں۔پس اگر انسان شیطان بن سکتا ہے تو انسان جن کیوں نہیں بن سکتا ؟ اسی طرح اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَ كَذلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِي عَدُوًّا شَيطِيْنَ الْإِنْسِ وَالْجِنِّ يُوْحِي بَعْضُهُمُ إِلى بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُورًا ۲۲ یعنی ہم نے ہر نبی کے دشمن بنائے ہیں شیطان آدمیوں میں سے بھی اور جنوں میں سے بھی جو لوگوں کو مخالفت پر اُکساتے اور انہیں نبی اور اُس کی جماعت کے خلاف برانگیختہ کرتے رہتے ہیں۔یہاں اللہ تعالیٰ نے صاف طور پر بتا دیا ہے کہ انسان بھی شیطان ہوتے ہیں۔پس اگر شیاطین الِانس ہو سکتے ہیں تو جن الانس کیوں نہیں ہو سکتے۔یعنی جس طرح انسانوں میں سے شیطان کہلانے والے پیدا ہو سکتے ہیں اسی طرح ان میں سے جن کہلانے والے بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔پس قرآن سے ہی پتہ لگ گیا کہ صرف حضرت سلیمان علیہ السلام کے قبضہ میں ہی جن نہیں تھے بلکہ حضرت موسی“ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی جن ایمان لائے تھے۔رسول کریم ﷺ کی بعثت انسانوں اب ہم دیکھتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت رکن کی کی طرف تھی نہ کہ جنوں کی طرف طرف ہوئی تھی اللہ تعالی سورۃ نساء میں فرماتا ہے۔وَاَرْسَلْنكَ لِلنَّاسِ رَسُولاً ٣ یعنی ہم نے تجھے تمام انسانوں کیلئے رسول بنا کر بھیجا ہے۔اس آیت میں صاف طور پر بتایا ہے کہ ہم نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آدمیوں کی طرف رسول بنا کر بھیجا ہے حالانکہ اگر آدمیوں کے علاوہ کوئی اور نرالی مخلوق بھی جسے جن کہتے ہیں آپ پر ایمان لائی تھی تو یہ کہنا چاہئے تھا کہ ارْسَلْنَكَ لِلنَّاسِ وَالْجِنِّ مگروہ یہ نہیں فرما تا بلکہ فرماتا ہے کہ ہم نے تجھے آدمیوں کیلئے بھیجا ہے۔پس جب آدمیوں کی طرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث کئے گئے تھے تو صاف پتہ لگ گیا کہ جہاں یہ ذکر ہے کہ جن آپ پر ایمان لائے وہاں ان سے جن الا نس ہی مراد ہیں۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے متعلق بھی قرآن کریم میں آتا ہے۔وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يَنقَوْمِ إِنَّكُمْ ظَلَمْتُمْ أَنْفُسَكُمْ بِاتِّخَاذِ كُمُ الْعِجْلَ ۲۴ یعنی اے میری قوم! تم نے اپنی جان پر بڑا ظلم کیا کہ ایک بچھڑے کو پوجا۔اب یہ ایک حقیقت ہے کہ وہ بنی اسرائیل تھے جنہوں نے بچھڑے کی پرستش کی ، جن نہیں تھے حالانکہ قرآن سے ثابت ہے کہ جن آپ پر ایمان لائے تھے۔پس صاف ثابت ہوا کہ ان جنوں سے آدمی جن ہی مراد تھے نہ کہ وہ جن جن کا نقشہ عام لوگوں کے دماغوں میں ہے۔اسی