انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 222 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 222

انوار العلوم جلد ۱۴ تحریک جدید ایک قطرہ ہے۔۔۔گے، تم خدا کیلئے مر جاؤ اور اس کیلئے موت قبول کرنے کیلئے تیار ہو جاؤ پھر تمہیں اس کی طرف سے ابدی زندگی ملے گی۔تم اس کیلئے گڑھے میں گرنے کیلئے تیار ہو جاؤ کہ جو خدا کیلئے گڑھے میں گرنے کیلئے تیار ہو جائے گا، خدا اسے اپنی گود میں اُٹھالے گا۔تم ان لوگوں میں سے مت بنو جنہوں نے محمد اللہ کے قول کے مطابق قرآن اُٹھا کر اپنی پیٹھوں کے پیچھے پھینک دیا۔بلکہ تم ان لوگوں میں سے بنو جنہوں نے جب دیکھا کہ قرآن کو پیٹھوں کے پیچھے پھینکا جا رہا ہے تو انہوں نے فوراً اپنی جھولیوں میں اسے اُٹھا لیا۔المائدة : ۲۵ ( الفضل ۲۔جولائی ۱۹۳۶ء) موضوعات کبیر ، ملا علی قاری صفحه ۵۹ - مطبع مجتبائی دہلی ۱۳۴۶ھ الشعراء : سيرة ابن هشام الجزء الثاني صفحه ۸۴۔مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ ه الكهف : ۱۰۵ الفرقان : ٣١ ، قمچیاں: کوڑے۔تازیانے۔چابکیں۔چھڑی۔پتیلی اور لچکدار ٹہنیاں