انوارالعلوم (جلد 14) — Page 164
انوار العلوم جلد ۱۴ منتظمین جلسہ سالانہ کو ہدایات پس میں آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے آپ لوگوں کیلئے دعا کرتا ہوں اور اصل شکر تو خدا تعالیٰ کا ہی ہے کیونکہ جس کسی کو بھی کام کرنے کی توفیق ملی اسی کے فضل اور رحم سے ملی۔ہمارے جیسے ہی آدمی ہیں جو مسلمان کہلاتے اور خدمت اسلام کا دعوی کرتے ہیں لیکن وقت پر وہ کچے دھاگے کی طرح ٹوٹ جاتے ہیں۔پس یہ محض اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے خدمت کی توفیق دی۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم اپنے مسلمان ہونے کا ہمارے رسول پر احسان نہ جتلا ؤ خدا تعالیٰ کا تم پر احسان ہے کہ اس نے تمہیں مسلمان بنایا۔پس فرمانبرداری کا مادہ پیدا ہونا بھی اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کیونکہ فرمانبرداری ایسا مادہ ہے جو بظا ہر فطرتِ انسانی کے خلاف معلوم ہوتا ہے اور انسان کہتا ہے کہ میں کیوں دوسرے کی اطاعت کروں۔پس اگر کام فرمانبرداری سے ہوئے ہیں تو یہ بھی خدا تعالیٰ کا ہی احسان ہے اور اگر کام اخوت کی وجہ سے ہوئے ہیں تو اخوت کا پیدا کرنا بھی خدا تعالیٰ کا ہی احسان ہے۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔فَاصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ اِخْوَانًا - پس جہاں فرمانبرداری کا ذکر تھا، وہاں بتایا کہ فرمانبرداری کا مادہ تمہارے اندر یدا کرنا ہمارا احسان ہے اور اگر یہ نہ ہو بلکہ تعاون کا سوال ہو تو فرماتا ہے کہ تعاون بھی ہم ہی پیدا کیا کرتے ہیں اگر ہم پیدا نہ کریں تو دنیا کا کوئی کام نہ ہو۔یہی وہ چیزیں ہیں جن سے کام ہوا کرتا ہے۔یا تو تعاون اور اخوت سے کام ہوا کرتا ہے یا اطاعت سے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ دونوں چیزیں انسانی طاقت سے باہر ہیں صرف اللہ تعالیٰ کے فضل سے پیدا ہوتی ہیں۔پس سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے اپنے فضل سے ہمیں کام کرنے کی توفیق عطا پیدا فرمائی اور اگر اس کا فضل شامل حال نہ ہوتا تو ہم کوئی کام نہ کر سکتے۔آخر میں میں کہتا ہوں کہ ہمارا یہ بھی فرض ہے کہ ہم ایک دوسرے کیلئے دعا کریں۔کام کرنا ہر مومن کا فرض ہے اور جب کوئی مومن دین کا کام کرتا ہے تو درحقیقت وہ دوسرے مومن کے نقطہ نگاہ سے اس پر احسان کرتا ہے اور جب دوسرا کام کرتا ہے تو یہ اپنے نقطہ نگاہ سے اسے اپنے اوپر احسان سمجھتا ہے۔پس اسلام یہ سکھاتا ہے کہ جب کوئی مومن کام کرے، دوسرے یہ سمجھیں کہ وہ ہم پر احسان کر رہا ہے اور جب اور کوئی کام کرے تو یہ اپنے لئے اسے احسان سمجھے اور کہے کہ وہ میرا کام تھا جسے میرے بھائی نے سرانجام دیا۔اسی طرح ہمارا فرض ہے کہ ان بھائیوں کیلئے دعا