انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 146 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 146

انوار العلوم جلد ۱۴ دنیا کی سیاسیات میں احمدیت کیا تغیر پیدا کرنا چاہتی ہے؟ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ دنیا کی سیاسیات میں احمدیت کیا تغیر پیدا کرنا چاہتی ہے؟ ( خلاصه تقریر فرموده ۲۷۔دسمبر ۱۹۳۵ء بر موقع جلسہ سالا نہ قادیان ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔پیشتر اس کے کہ میں آج کا مضمون شروع کروں جن دوستوں نے دعا کیلئے تاریں پیغامات بھیجی ہیں ان کے نام سناتا ہوں تا کہ جن دوستوں کا نام یاد رہ سکے، احباب ان کا نام لے کر ورنہ مجموعی طور پر سب کیلئے دعا کریں۔دس بارہ تاریں گھر میں رہ گئی ہیں اور اس وجہ سے ان کے نام نہیں سنائے جا سکتے لیکن دوست اپنی دعاؤں میں ان کو بھی شامل کر لیں۔(اس کے بعد حضور نے تاریں بھیجنے والے اصحاب کے نام سنائے جنہوں نے سکندر آباد، حیدر آباد، خورده، شیموگه، رنگون ، میلسی ، دہلی ، لدھیانہ، سرینگر ، امرتسر ، کوٹری برج ، میانوالی، گوجرہ اور پٹیالہ سے تاریں ارسال کی تھیں ) احرار کی فتنہ پیدا کرنے کیلئے شرارتیں گو وقت بہت کم ہے اور جمعہ کی وجہ سے اس وقت میں اور بھی کمی آ گئی ہے لیکن پھر بھی میں اپنا مضمون شروع کرنے سے پہلے یہ بات کہنی ضروری سمجھتا ہوں کہ ان دنوں ہمارے دوستوں کو قادیان میں خصوصیت کے ساتھ احتیاط سے کام لینا چاہئے۔بعض بے احتیاطیوں کی وجہ سے اس دفعہ کئی قسم کی پریشانیاں جماعت کے احباب کو اور خود ہمیں لاحق ہوئی ہیں۔کئی چوریاں ہوئی ہیں، کچھ عرصہ سے جیب کترے یہاں نہیں آتے تھے لیکن اب احرار کی یہ تعلیم سن سن کر کہ احمدیوں کو ہر قسم کا نقصان پہنچانا ثواب کا موجب ہے انہیں بھی خیال آ گیا کہ ہم کیوں اس ثواب سے محروم رہیں۔عورتوں کے جلسہ میں کئی عورتوں نے مستورات