انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 571 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 571

انوار العلوم جلد ۱۴ مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر نہیں کرنی چاہئے۔ہاں قطع تعلق جو ہؤا ہے وہ خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت ہوا ہے جیسا کہ الہام سے ظاہر ہے اور علمی جواب دینا اس ممانعت میں شامل نہیں جیسا کہ موسیٰ کے لفظ سے ظاہر ہے۔مجھے نہایت ہی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم میں سے ایک شخص نے اس حکم کی تعمیل نہ کی اور وہ سلسلہ کی بدنامی کا موجب ہوا حالانکہ کون کہہ سکتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ سے زیادہ سخت سزا دے سکتا ہے۔پس گومیں پہلے بھی اعلان کر چکا ہوں لیکن آج پھر اس اعلان کو دُہرا دیتا ہوں کہ اگر تم میں سے کسی نے کوئی خلاف قانون حرکت کی تو میں اُسے بلا دریغ جماعت سے خارج کر دوں گا۔تم اگر اس فتنہ کا مقابلہ کرنا چاہتے ہو اور میں نہیں سمجھ سکتا کہ تم میں سے کون ایسا ہے جو اس فتنہ کا مقابلہ نہیں کرنا چاہتا تو اس کا ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ یہ ہے کہ دعائیں کرو اور تبلیغ کرو، دلیلیں دو اور تبلیغ کرومگر قانون کو ہاتھ میں مت لو کیونکہ ہمارا خدا کہتا ہے کہ میں خود اس فتنہ کا مقابلہ کروں گا۔پس جب وہ خود اس مقابلہ کیلئے تیار ہے تو کیسا گستاخ اور بے ادب وہ شخص ہے جو کہے کہ اس کے مقابلہ سے پہلے میں بھی مقابلہ کر لوں۔ہاں قطع تعلق کا حکم الہام سے نکلتا ہے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام ہوا۔مَلْعُونِيْنَ أَيْنَمَا ثُقِفُوا أُخِذُوا وَقُتِلَوْا تَقْتِيلًا مگر جیسا کہ میں بتا چکا ہوں اس جگہ قتل کے معنی قتل کرنا ہماری تعلیم کے خلاف ہیں۔یعنی ان لوگوں میں سے کوئی سامنے آئے تو اس سے اعراض کرو، بات کرے تو خاموش رہو ، وہ مجھے چیلنج کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آؤ اور ہمارا مقابلہ کرو مگر جب میرے خدا نے ان کا چیلنج قبول کر لیا ہے تو میں کون ہوں جو اس کے بعد ان کا چیلنج قبول کروں۔اگر ایک شخص سے میں خود مباحثہ کرنے کیلئے تیار ہو جاؤں اور پھر کوئی احمدی کہے کہ میں مباحثہ کروں گا تو وہ احمدی یقیناً گستاخ سمجھا جائے گا۔اسی طرح جب خدا نے کہا کہ میں ان کا مقابلہ کروں گا تو میں کون ہوں جو خود ان کا مقابلہ کروں۔ہاں تم دلائل پیش کرو، انہیں سمجھانے کی کوشش کرو، انہیں راہِ راست پر لانے کی سعی جاری رکھو مگر سزا کا معاملہ تم اپنے ہاتھ میں مت لو کیونکہ خدا کہتا ہے کہ میں خود انہیں سزا دوں گا۔تم غور کرو اور سوچو کہ یہ کتنا ز بر دست نشان ہے جو ظاہر ہوا۔تیرہ مشابہتیں وہ ہیں جو عقائد کے لحاظ سے خوارج میں اور مصری پارٹی میں پائی جاتی ہیں اور پانچ وہ مشابہتیں ہیں جو تاریخی لحاظ سے ان دونوں حملوں میں پائی جاتی ہیں۔لوگ تو کہا کرتے ہیں تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ۔مگر