انوارالعلوم (جلد 14) — Page 568
انوار العلوم جلد ۱۴ مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر یہ بھی کہتے ہیں کہ میں نے اسی وجہ سے ایک عرصہ سے آپ کے پیچھے نماز پڑھنی چھوڑ رکھی تھی۔( ۱۳ ) خوارج کو پہلے حضرت علی کے کیریکٹر پر شبہ ہوا پھر خلافت کے مسئلہ پر۔یہی مصری صاحب کا حال ہے۔انہیں بھی پہلے میرے کیریکٹر کے متعلق شبہ ہوا اور پھر انہوں نے خلافت سے معزولی کا سوال اُٹھا دیا۔یہ ویسی ہی بات ہے جیسے ہم کسی کو جب جماعت سے اخراج کی سزا دیتے ہیں تو معاً اس پر یہ انکشاف ہو جاتا ہے کہ حضرت مرزا صاحب نبی نہ تھے۔انہیں بھی پہلے میرے متعلق شبہات پیدا ہوئے اور پھر خلافت کے متعلق انہیں محبہ پیدا ہو گیا۔ان تفصیلات پر نگاہ دوڑاؤ اور پھر دیکھو کہ یہ کیسی زبر دست پیشگوئی ہے جو پوری ہوئی مگر اللہ تعالیٰ کی پیشگوئی اس سے بھی زیادہ شان کے ساتھ پوری ہوئی ہے۔اور وہ تاریخی واقعات کی مشابہت ہے جو خوارج کے فتنہ اور شیخ عبد الرحمن صاحب مصری کے فتنہ میں پائی جاتی ہے۔چنانچہ ا۔خوارج کا وہ سب سے بڑا لیڈر جس نے حضرت عثمان کے زمانہ میں فتنہ اُٹھایا نو مسلم تھا اور مصری کہلاتا تھا۔گو وہ مصری نہ تھا یعنی عبداللہ بن سبا۔شیخ عبدالرحمن صاحب بھی نو مسلم ہیں اور مصری کہلاتے ہیں گو وہ مصری نہیں ہیں۔۲۔پھر ایک نہایت زبر دست مشابہت جو فتنہ خوارج اور مصری فتنہ میں پائی جاتی ہے یہ ہے کہ خوارج کا وہ بڑا لیڈ رجس نے حضرت علی پر حملہ کیا تھا اس کا نام بھی عبدالرحمن تھا اور اس کا نام بھی عبد الرحمن ہے۔(۳) تیسری مشابہت جو ان دونوں فتنوں میں پائی جاتی ہے یہ ہے کہ شیخ صاحب اقرار کرتے ہیں کہ انہوں نے ۱۹۳۴ ء سے میرے خلاف واقعات سنے اور میرے خلاف اپنے دل میں فیصلہ کیا۔۱۹۳۴ ء اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات میں ستائیں سال کا فاصلہ ہے گویا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے ستائیس سال بعد انہوں نے فتنہ کی بنیاد رکھی اور یہ عجیب بات ہے کہ عین اسی سال میں خوارج نے اختلاف کا اظہار کیا تھا یعنی ہجرت کے ۳۷ ویں سال میں۔اور چونکہ ہجرت کے دسویں سال کے بعد رسول کریم ﷺ فوت ہوئے تھے اس لئے ۳۷ھ جس میں خوارج نے اختلاف کا اظہار کیا دراصل رسول کریم ﷺ کی وفات کے بعد ستائیسواں سال تھا۔ادھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس صدی کے ساتویں سال کے بعد فوت ہوئے ہیں۔پس ۱۹۳۴ء بھی دراصل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد ستائیسواں سال تھا جس میں مصری صاحب نے اپنے فتنہ کی بنیاد رکھی۔غرض حضرت مسیح موعود