انوارالعلوم (جلد 14) — Page 539
انوار العلوم جلد ۱۴ مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر پہلے الہامات میں ہے یعنی سورۃ احزاب کی۔پھر یہ امر بھی خاص اہمیت رکھتا ہے کہ یہ الہام جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے تین دفعہ قریب قریب زمانہ میں ہوا ہے چنانچہ دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ علاوہ ۱۳ مارچ ۱۹۰۷ ء کے یہ الہام پہلے دو دفعہ ہو چکا ہے اوّل یہ الہام ۲۲۔جنوری ۱۹۰۷ء کو ہوا اور دوسری دفعہ ۳۔فروری ۱۹۰۷ء کو اور دونوں دفعہ ان الہامات کے ساتھ ایک فتح یا آرام کا ذکر ہے۔چنانچہ پہلے الہام کے بعد یعنی جو ۲۲۔جنوری کو ہو ا حضرت مسیح موعود علیہ السلام لکھتے ہیں:۔اس وحی کے بعد میں کسی کو آواز مار کر اس طرح سے پکارتا ہوں۔فتح۔فتح۔گویا اُس کا نام فتح ہے، ۴۲ اور دوسرے موقع پر جو الہام ہوا اس کے ساتھ یہ الہام ہے۔إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لَكُمُ الْيُسْرَ ٢٣ کہ اے اہلِ بیت ! تم نے گھبرانا نہیں کیونکہ اس ذریعہ سے خدا تعالیٰ تمہارے لئے سہولت بہم پہنچانا چاہتا ہے گویا یہ الہام بھی فتح پر دلالت کرتا ہے اس طرح جو تیسری دفعہ الہام ہوا ہے اس کے ساتھ بھی وَاسْتَوَتْ عَلَى الْجُوْدِي " كا الہام ہے جس کے معنی بھی کامیابی اور فضل کے ہیں اور جس کا مطلب یہ ہے کہ نوح کی کشتی جودی پہاڑ پر یعنی اس کے فضل اور احسان کے پہاڑ پر ٹھہر گئی۔تیسری پیشگوئی جو ان فتن کے متعلق ہے یہ ہے کہ ۲۶۔مئی ۱۹۰۵ء کو تیسری پیشگوئی میری من حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر یہ الہامات نازل ہوئے۔ا۔شَرُّ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ ۲۵ که شرارت ان لوگوں کی جن پر تو نے انعام کیا۔۲۔میں ان کو سزا دوں گا۔۴۶۔میں اس عورت کو سزا دوں گا۔۴۷۔۴۔پھر حضرت اماں جان ) کے متعلق الہام ہوا۔رَدَّ إِلَيْهَا رَوْحَهَا وَ رَيْحَانَهَا ۲ کہ اس فتنہ کے بعد خوشی اور راحت ان کی طرف واپس لائی جائے گی۔اسی طرح الہام ہوا اِنِّى رَدَدْتُ إِلَيْهَا رَوْحَهَا وَ رَيْحَانَهَا ۳۹ کہ میں نے اس کے آرام اور راحت کو اس کی طرف لوٹا دیا۔یہ الہام اس امر کو واضح کر رہا تھا کہ یہ فتنہ حضرت اماں جان ) کی زندگی میں آئے گا اور اس کے ذریعہ آپ کو بھی دکھ دیا جائے گا مگر خدا تعالیٰ آپ کو فتح دے گا اور آپ کی خوشی اور