انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 540 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 540

انوار العلوم جلد ۱۴ مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر راحت کے سامان آپ کیلئے واپس لائے گا۔چوتھی پیشگوئی اسی طرح ۱۹۔فروری ۱۹۰۶ ء کے الہامات ہیں۔عورت کی چال۔۵۰ ايُلِيُّ ايْلِيُّ لَمَا سَبَقْتَانِی - ۵۱ بریت ۵۲ ان الہامات سے معلوم ہوتا ہے کہ سلسلہ میں اس قسم کے الزامات کی بعض وارداتیں ہونے والی تھیں جن کا قبل از وقت خدا تعالیٰ نے اظہار کر دیا اور گو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ان میں سے ہر الہام اپنی پوری تفصیل کے ساتھ موجودہ فتنہ پر چسپاں ہوتا ہے مگر بہر حال اجمالاً یہ تمام الہامات اس قسم کے فتنوں کی طرف اشارہ کر رہے ہیں اور ان سے یہ بھی ظاہر ہورہا ہے کہ ابھی اور بھی کئی قسم کے فتنے اٹھنے والے ہیں۔پانچویں پیشگوئی پھر ۱۲۔اپریل ۱۹۰۶ء کا الہام ہے وَيْلٌ لِهَذِهِ إِلَّا مَرَاةِ وَبَعْلِهَا ۵۳ کہ اس عورت اور اس کے خاوند پر لعنت۔گویا اس قسم کے فتنوں کے متعلق پانچ دفعہ الہامات ہوئے ہیں۔اور یہ پانچوں پیشگوئیاں اس فتنہ کے ظہور سے پوری ہوئی ہیں خصوصاً تیسری پیشگوئی تو ایسی ہے کہ وہ کسی اور موقع پر قطعا چسپاں نہیں ہوسکتی کیونکہ اس میں ان لوگوں کی شرارت کا بھی ذکر ہے جن پر انعام کیا گیا سزا کا بھی ذکر ہے اور اس امر کا بھی ذکر ہے کہ اس فتنہ سے حضرت اماں جان کو تکلیف پہنچے گی جس کے اندر ایک یہ پیشگوئی بھی مخفی تھی کہ اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات ہو چکی ہوگی اور حضرت (اماں جان ) زندہ ہوں گی اور ان کی زندگی میں اس فتنہ کے ذریعہ آپ کو تکلیف پہنچانے کی کوشش کی جائے گی مگر اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے خاندان کو فتح دے گا اور آپ کی خوشی اور راحت آپ کی طرف واپس لائے گا۔چھٹی پیشگوئی اب اس فتنہ کے متعلق ایک چھٹی پیشگوئی پیش کی جاتی ہے جو نہایت ہی زبر دست پیشگوئیوں میں سے ایک پیشگوئی ہے اور جس میں اس فتنہ کی اتنی تفصیلات بیان کی گئی ہیں اور اس قدر عجیب در عجیب پیشگوئیاں اس میں کی گئی ہیں کہ انسان انہیں معلوم کر کے حیران رہ جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔ے۔دسمبر ۱۸۹۲ء کو ایک اور رویا دیکھا۔کیا دیکھتا ہوں کہ میں حضرت علی كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ بن گیا ہوں یعنی خواب میں ایسا معلوم کرتا ہوں کہ وہی ہوں اور خواب کے عجائبات