انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 160 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 160

منتظمین جلسہ سالانہ کو ہدایات انوارالعلوم جلد ۱۴ ایسے آدمی ہیں جو حقیقی معنوں میں احمدی کہلا سکتے ہیں۔باقی یا تو مرتد ہو گئے یا آہستہ آہستہ احمدیت کی تعلیم ان کے دلوں سے نکل گئی۔یہ نتیجہ اسی بات کا تھا کہ ان کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش نہ کی گئی جس کی وجہ سے ہوتے ہوتے ان میں اس قدر بد دلی پیدا ہوگئی کہ وہ احمدیت سے دور چلے گئے۔اب ضلع گورداسپور کے احمدیوں کی ہم نے مردم شماری کرائی ہے اور گو وہ مکمل مردم شماری نہیں بلکہ اس میں بعض نقائص رہ گئے ہیں لیکن اس مردم شماری کی رُو سے ضلع گورداسپور میں پندرہ ہزار احمدی ہیں۔گورنمنٹ کی مردم شماری کی رُو سے سات ہزار احمدی ہیں اور میرا اندازہ یہ ہے کہ ضلع گورداسپور کے احمدی ہیں پچیس ہزار سے کسی طرح کم نہیں بشرطیکہ مسیح طریق پر مردم شماری کی جائے اور اگر ضلع گورداسپور میں پندرہ بیس ہزار احمدی ہوں اور ہم ان میں صحیح رُوح پیدا کریں تو میرے نزدیک بوجہ قریب ہونے کے ان میں سے پانچ چھ ہزار مہمانوں کی آمد کا ہمیں اندازہ رکھنا چاہئے۔اگر وہ اس تعداد سے کم آتے ہیں تو یہ یا تو ان کی سستی کا نتیجہ ہوگا یا اس بات کا ثبوت کہ ہم ان جماعتوں کی طرف توجہ نہیں کرتے۔میرے نزدیک ضلع گورداسپور کی جماعتیں نہایت ہی اہم ہیں۔اور اگر ہم ان کو مضبوط کریں اور ان جماعتوں کو بڑھانے کی کوشش کریں تو علاوہ مذہبی فوقیت کے ہمیں سیاسی اور اقتصادی فوقیت بھی حاصل ہو جاتی ہے۔اور ہماری آواز اتنی طاقت پکڑ لیتی ہے کہ حکومت اور ملک اس آواز کو کسی طرح نظر انداز نہیں کر سکتے۔ہماری جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے تعداد میں بہت زیادہ ہے مگر چونکہ وہ پھیلی ہوئی ہے اس لئے اس کی آواز کی طرف توجہ نہیں کی جاتی۔اگر ( ایک ضلع تو الگ رہا ) ہم ایک تحصیل میں بھی اکثریت حاصل کر لیں تو ہمارے متعلق سب کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ ان کے ساتھ سلوک بے پروائی سے نہیں کیا جا سکتا۔پس میرے نزدیک ضلع گورداسپور کی جماعتیں خاص توجہ چاہتی ہیں۔اگر جلسہ سالانہ کے موقع پر ان کا خاص طور پر خیال رکھا جائے تو جہاں تبلیغ میں سہولت ہو سکتی ہے وہاں امید ہے آئندہ اچھا سلوک ہونے کے نتیجہ میں وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں جلسہ سالانہ میں شریک ہوں۔مکانات کی وقت کے متعلق قاضی صاحب ( قاضی محمد عبداللہ صاحب نائب ناظم بیرون قصبہ) نے جو تجویز پیش کی ہے، میرے نزدیک اس پر غور کر لینا مفید ہو گا۔دراصل بہت سے لوگ سمجھ لیتے ہیں کہ جلسہ سالانہ کے منتظمین کے پاس مکانات کافی ہوں گے اور ہمیں اپنے