انوارالعلوم (جلد 14) — Page 155
انوارالعلوم جلد ۱۴ منتظمین جلسہ سالانہ کو ہدایات ہے یا جلدی چلے جانے کی۔پس اس تجویز پر عمل کرنے سے کئی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ممکن ہے اک دن کھانا کھانے والوں کی تعداد بائیس ہزار ہو۔اور دوسرے دن صبح کے وقت پندرہ ہزار اور شام کو دس ہزار رہ جائے اور چونکہ آدمیوں کی تعداد ان کے ایک حصہ کے واپس چلے جانے کی وجہ سے بدلتی رہتی ہے اس لئے صرف ایک دن کا گزشتہ سال کے ایک دن سے مقابلہ کر لینے سے تعداد کا صحیح اندازہ نہیں ہو سکتا اور نہ کمی اور زیادتی کا صحیح علم ہوسکتا ہے کیونکہ ممکن ہے ایک سال کسی ایک دن لوگوں کی خاصی تعداد واپس چلی گئی ہو لیکن دوسرے سال اسی دن لوگ موجود رہے ہوں۔اور چونکہ اس طرح کھانے کی پرچیوں سے اندازہ لگانے میں غلطی ہو جاتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ جلسہ سالانہ کے شروع سے لے کر آخر تک تمام کھانا کھانے والوں کا ٹوٹل کیا جائے اور گزشتہ سالوں سے اس کا موازنہ کیا جائے تا صحیح اندازے کا علم ہوتا رہے۔پھر اس سے جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ فائدہ بھی ہوگا کہ دوستوں کے قادیان میں زیادہ یا کم ٹھہر نے کے متعلق ہم اندازہ لگاسکیں گے۔سٹور روم کے متعلق مدتوں سے تحریک ہو رہی ہے لیکن جہاں تک میں سمجھتا ہوں پہلے وقتوں میں جب اس تجویز پر غور کیا جاتا تو عام طور پر یہ سمجھا جاتا تھا کہ چیزوں کا سٹور کرنا ہمارے لئے مضر ہو گا۔میں نہیں کہہ سکتا کہ ہمارے لئے چیزوں کا سٹور کرنا مضر ہے یا نہیں لیکن جب مشورہ لیا جاتا تو بالعموم کہا جاتا کہ ہم چیزوں کی حفاظت نہیں کر سکیں گے اور اقتصادی طور پر ہمیں نقصان ہوگا کیونکہ چیزوں کا کچھ حصہ ضائع ہو جائے گا ، کچھ نسریاں کھا جائیں گی ، کچھ چوہے خراب کر دیں گے اور اس طرح ہمارا سٹاک ضائع ہو جائے گا۔لیکن میرے نزدیک اگر ماہرین فن سے اس کے متعلق بالاستقلال مشورہ کر لیا جائے تو مفید ہوگا۔کیونکہ پہلے مختلف امور کے ساتھ یہ امر زیر بحث رہا ہے۔لیکن اگر اسے ایک مستقل مضمون کی صورت میں اپنے سامنے رکھ کر دوسرے لوگوں سے جو غلہ وغیرہ کے تاجر ہیں ، مشورہ کر لیا جائے اور ان کے مشورہ کے بعد سٹور روم بنا لیا جائے تو جس طرح دوسری چیزوں میں خرچ کی کفایت ہمارے مد نظر رہتی ہے، اس طرح اگر اس خرچ میں بھی کمی آجائے تو میں سمجھتا ہوں یہ ہمارے لئے فائدہ کا موجب ہوگا۔عورتوں کے جلسہ کے متعلق ناظر صاحب دعوۃ و تبلیغ نے شکایت کی ہے کہ ان کے جلسہ میں بہت شور تھا اور انہوں نے کسی تقریر کو سکون کے ساتھ نہیں سنا۔لیکن میرے نزدیک اس کی وجہ یہ