انوارالعلوم (جلد 14) — Page 154
منتظمین جلسہ سالانہ کو ہدایات انوار العلوم جلد ۱۴ پس یا تو یہ لکھا نہ جاتا یا کوئی معیار مقرر کر دیا جاتا کیونکہ ہر شخص یہ نہیں جانتا کہ پانچ منٹ میں کتنا مضمون بیان ہوسکتا ہے۔یہ غیر معیاری وقت بھی ایسا امر ہے جو بعض لوگوں کی طبائع پر گراں گزرتا ہے کیونکہ جس چیز کی انسان امید نہ رکھتا ہو جب وہ وقوع میں آئے تو طبیعت میں بے چینی پیدا ہوتی ہے۔آواز تو میری بھی آج بیٹھی ہوئی ہے مگر بعض دوست شاید اس امید میں ہوں کہ پروگرام اب شروع ہو گا انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ پروگرام شروع ہو کر ختم بھی ہو گیا ہے۔گو تمام تقریریں سٹیج پر ہی رہ گئی ہیں اور لوگوں کے کانوں تک نہیں پہنچیں مگر بہر حال پروگرام ختم ہو چکا ہے۔جور پورٹیں اس وقت پڑھی گئی ہیں ان میں سے بعض کے متعلق میں نے کچھ باتیں نوٹ کی ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ ان کے مطابق ہمارے کارکن کام کرنے کی کوشش کریں گے۔رپورٹیں سن کر ایک خیال مجھے یہ پیدا ہوا ہے، گو یہ خیال پہلے بھی میرے دل میں پیدا ہوتا رہا ہے، مگر اب رپورٹیں سن کر خصوصیت سے خیال آیا ہے کہ ایام جلسہ سالانہ پر کھانا کھانے والوں کا مجموعی لحاظ سے بھی ٹوٹل ہونا چاہئے اور گزشتہ سال سے اس ٹوٹل کا مقابلہ کرنا چاہئے۔مثلاً اب تک یہ طریق ہے کہ اندازہ لگایا جاتا ہے، ستائیس کی شام کو اتنے لوگوں نے کھانا کھایا اور سال ماسبق میں ستائیس کی شام کو کھانا کھانے والوں کی تعداد اتنی تھی۔یہ طریق بھی اچھا ہے اور اسے جاری رکھنا چاہئے لیکن رپورٹ میں اس امر کا خصوصیت سے ذکر ہونا چاہئے کہ مثلاً ۲۲۔دسمبر سے ۳۰۔دسمبر تک یا جو تاریخیں مناسب سمجھی جائیں ، ان تاریخوں میں گل کھانا کھانے والوں کی تعداد اس قدر تھی اور گزشتہ سال اتنی تھی۔اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ مجموعی لحاظ سے بھی گزشتہ سال سے مقابلہ ہو جائے گا اور آنے والوں کے متعلق صحیح طور پر یہ اندازہ لگایا جا سکے گا کہ ان کی گزشتہ سالوں کے مقابلہ میں کیا نسبت تھی۔کیونکہ ہوسکتا ہے ایک وقت یا ایک دن کے ٹوٹل میں گزشتہ سال کے اسی وقت یا اسی دن کے ٹوٹل کے مقابلہ میں کمی ہو۔لیکن اگر سارے ایام کو ملا کر دیکھا جائے تو معلوم ہو کہ جلسہ سالانہ پر آنے والوں میں کمی نہیں ہوئی بلکہ زیادتی ہوئی ہے اور چونکہ اس طریق سے کام نہ لینے کے نتیجہ میں اندازہ میں غلطی ہو سکتی ہے، اس لئے ضروری ہے کہ آئندہ اس لحاظ سے بھی جلسہ سالانہ پر تمام کھانا کھانے والوں کا ٹوٹل کیا جائے۔پھر اس سے یہ بھی پتہ لگتا رہے گا کہ قادیان میں زیادہ دیر رہنے کی دوستوں کو عادت