انوارالعلوم (جلد 14) — Page 134
انوار العلوم جلد ۱۴ تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت تبلیغ بھی ہوتی رہے۔ہمارے ملک میں کوئی نظام نہیں، ہر بات لوگ اندھا دھند کریں گے۔اگر ایک گاؤں میں دو لوہاروں کی گنجائش ہے تو اس جگہ ہیں لوہار کام کر رہے ہو نگے۔مگر بعض دوسری جگہوں پر جہاں دس یا ہمیں لوہاروں کی ضرورت ہوگی ، وہاں ایک لوہار بھی نہ ملے گا۔یہ ایک غلط طریق ہے جس کے ماتحت کام کرنے کا نتیجہ یہ ہے کہ ہزار ہا لو ہار ، نجار اور دوسرے پیشہ ور بیکار پھرتے ہیں انہیں کوئی کام نہیں ملتا اور جو کام کرتے ہیں وہ بھی تنزل میں گرے ہوئے ہیں۔کیونکہ ان کی آمد سے بمشکل ان کا گزارہ ہوتا ہے۔اگر ان میں تقسیم عمل ہوتی تو یہ حالت ہرگز نہ ہوتی۔مثلاً باقی ملکوں میں یہ قاعدہ ہے کہ زمیندار زمین کے مناسب حال اجناس کی کاشت کرتے ہیں اور اگر کوئی زمین بعض اجناس کی کاشت کیلئے نا مناسب ہوتی ہے تو ان چیزوں کی کاشت اس میں نہیں کرتے۔لیکن ہمارے زمیندار کی یہ حالت ہے کہ وہ ہر چیز اپنی زمین میں بونے کی کوشش کرے گا۔دو مرلہ میں موٹھ بو دیگا ، دو مرلہ میں مسور بود یگا کچھ حصہ گندم بو دے گا کچھ حصہ میں گنا بو دے گا اور کوشش کرے گا کہ ساری چیزیں اس کے کھیت میں ہو جائیں۔اس کے مقابلہ میں دوسرے ملکوں والے جہاں گنا اچھا ہوگا ، وہاں گنا بوئیں گے، جہاں گندم اچھی ہو گی وہاں گندم بوئیں گے اور جہاں موٹھ اچھے ہو نگے وہاں موٹھ بوئیں گے اور اس طرح زمین سے زیادہ سے زیادہ نفع حاصل کریں گے۔اس کے برخلاف ہمارے ملک کے زمینداروں کے طریق عمل کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ غلہ بھی ضائع ہوتا ہے، زمین بھی ضائع ہوتی ہے، وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔مگر پھر بھی زمیندار وہی کرتے جا رہے ہیں جس کے عادی ہو چکے ہیں۔یہ ایک بہت بڑا نقص ہے جو تقسیم عمل کے نہ ہونے کے نتیجہ میں پیدا ہوتا ہے۔یہی نقص پیشہ وروں کی تقسیم میں بھی ہے اور اس کی وجہ سے بعض علاقوں میں مثلاً لو ہار کو دو آ نے بھی روزانہ نہیں ملتے لیکن بعض علاقوں میں وہ دو دور و پیہ تک کما لیتے ہیں۔پس کیوں ہماری جماعت کے پیشہ ور تحریک جدید سے فائدہ نہیں اُٹھاتے اور کیوں ہمارے سامنے اپنے آپ کو پیش نہیں کرتے۔ہمیں ایسی جگہیں معلوم ہیں جہاں نجاری کا کام بہت اچھا ہو سکتا ہے، ایسی جگہیں معلوم ہیں جہاں معماری کا کام بہت اچھا ہو سکتا ہے اور ایسی جگہیں معلوم ہیں جہاں آہن گرمی کا کام بہت اچھا ہوسکتا ہے۔بے شک پہلے کام کے چلانے میں کچھ دقتیں واقع ہوں گی اور لوگ احمدی پیشہ وروں سے کام کرانے میں ہچکچاہٹ محسوس کریں گے لیکن آہستہ آہستہ جب ہم نجاروں کو ایسی جگہ لگائیں گے جہاں نجار نہیں ، معماروں کو ایسی جگہ لگائیں گے جہاں معمار نہیں ، حکیموں کو