انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xvi of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page xvi

انوار العلوم جلد ۱۴ تعارف کتب اپنے دل میں مطمئن ہوں کہ یہ نہیں لے جا سکتا۔اتنے میں ایک نحیف الوجود شخص نے اُسے پکڑ لیا مگر میر اقلب شہادت دیتا تھا کہ یہ شخص دل کا صاف نہیں ہے اتنے میں ایک اور شخص آ گیا جو قادیان کا رہنے والا تھا اس نے بھی اسے پکڑ لیا میں جانتا تھا کہ موخر الذکر ایک مومن متقی ہے پھر اسے عدالت میں لے گئے تو حاکم نے اسے جاتے ہی ۴ یا ۶ یا 9 ماہ کی قید کا حکم دے دیا۔حضور نے اس کشف کو علم تعبیر الرؤیا کے ذریعہ تفصیل سے بیان فرماتے ہوئے اس واقعہ پر چسپاں کیا اور ثابت فرمایا کہ اس کشف کی تعبیر بعینہ احرار کے ان واقعات پر منطبق ہوتی ہے۔آپ نے تمام مذاہب والوں سے یہ اپیل کی کہ وہ خدا تعالیٰ کے تازہ نشانوں پر غور کریں اور صداقت کو قبول کریں۔(۷) اسلام اور احمدیت کے متعلق عظیم الشان پیشگوئی یہ حضور کی افتتاحی تقریر ہے جو آپ نے جلسہ سالانہ ۱۹۳۵ء پر مؤرخہ ۲۵ دسمبر کوفرمائی۔حضور نے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ سے استنباط فرمایا کہ جہاں عالموں سے مراد تمام مخلوق ہے وہاں تمام انسانی قو میں بھی اس میں شامل ہیں۔گویا یہ پیشگوئی کی گئی ہے کہ اسلام تمام اقوام میں پھیل جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی آغاز میں ہی یہ وحی ہوئی کہ:۔میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔“ حضور نے فرمایا کہ آج جلسہ سالانہ میں ہر قوم، ہر مذہب اور ہر علاقے سے لوگ یہاں آئے ہیں۔اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ پیشگوئی پوری ہورہی ہے۔فرمایا:۔احمدیت کے مقابلہ کی دنیا میں کسی کو تاب نہیں۔احمدیت جس قوم پر بھی حملہ آور ہوتی ہے وہ مجبور ہو جاتی ہے کہ اپنے قلعوں کی کنجیاں اس کے حوالے کر دے۔۔۔۔۔اگر ہم صحیح طور پر کوشش کریں اور صحیح رنگ میں اسلام کی تبلیغ میں لگ جائیں تو پھر ہر قوم ہمارا شکار ہے“۔حضور نے فرمایا کہ ۱۴ سو سال بعد خدا نے ہمیں یہ موقع دیا ہے کہ بھٹکے ہوئے لوگوں کو خدا تعالیٰ کے آستانہ پر لائیں۔ہماری کوششیں بظاہر حقیر ہیں مگر بالآخر ساری دنیا خدا کے حضور جھک جائے گی۔