انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 62 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 62

انوار العلوم جلد ۱۴ آل انڈیا نیشنل لیگ کی والنٹیرز کور سے خطاب بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ آل انڈیا نیشنل لیگ کور کے متعلق اظہارِخوشنودی ( تقریر فرموده ۳۰دسمبر ۱۹۳۵ء) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔مجھے اس امر سے خوشی ہوئی ہے کہ یہ ایسی تقریب پیدا ہوگئی ہے جس میں نیشنل لیگ کو رکے متعلق مجھے اپنے خیالات ظاہر کرنے کا موقع ملا۔میں نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں والنٹیر زکور کے فرائض کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا اب میں چاہتا ہوں کہ کور کے کام کے متعلق اپنی رائے بیان کروں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کور کا کام قریب ترین عرصہ میں شروع ہوا۔اتنے قریب کے وقت میں شروع ہوا ہے کہ اتنے عرصہ میں ایک سپاہی کو بندوق پکڑنے کے قابل بھی نہیں سمجھا جاتا۔گجا یہ کہ اسے کسی خدمت پر مقرر کیا جائے۔مگر باوجود اس کے اس موقع پر جس محنت، جس جاں فشانی اور جس سرگرمی سے نیشنل لیگ کو ر کے ممبروں نے کام کیا ہے ، چھوٹوں اور بڑوں نے کیا ہے، افروں اور ماتحتوں نے کیا ہے وہ اس قابل ہے کہ کور کو مبارکباد دی جائے اور کوراس بات کی مستحق ہے کہ جماعت اس کیلئے دعا کرے۔میں نے دیکھا ہے کہ اس تنظیم کے ماتحت جس کی مشق کا پوری طرح کور کو ابھی موقع نہیں ملا سالانہ جلسہ کے موقع پر کور کے تھوڑے سے آدمیوں نے اتنا کام کر کے دکھایا ہے جو کہ پہلے بہت سے لوگ نہ کر سکتے تھے۔جلسہ گاہ میں میرے جانے کے وقت رستہ کو صاف رکھنا اور ہجوم کو روکنا قریباً نا قابل حل سوال ہو چکا تھا مگر اب کے والنٹیر زکور نے ایسی عمدگی سے اسے حل کیا ہے کہ کسی ایک موقع پر بھی شکایت پیدا نہیں ہوئی اور شکایت کا پیدا ہونا تو الگ رہا شکایت کا امکان بھی پیدا نہیں ہوا۔اس موقع پر جس نوعیت کا کام تھا اس کے لحاظ سے کور پر اس قدر بوجھ