انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 109 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 109

انوار العلوم جلد ۱۳ 1+9 بر در ان کشمیر کے نام سلسلہ چہارم کا دوسرا خط اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔هُوَ النَّاصِرُ برادران جموں و کشمیر کے نام میرا دوسرا خط بسلسله چهارم برادران! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ۔میرا پہلا خط آپ کو مل چکا ہے اور جوابات سے معلوم ہوتا ہے کہ تمام علاقہ پر اس نے ایک مفید اور نیک اثر پیدا کیا ہے۔آج میں دوسرا خط آپ کی طرف لکھ رہا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ گذشتہ کی طرح آپ اس خط کے مضمون کو بھی غور سے پڑھیں گے اور اس پر پوری طرح عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔میں آپ سے یہ بھی درخواست کرتا ہوں کہ چونکہ ہر شخص تک یہ خطوط نہیں پہنچائے جا سکتے جس کو یہ خط ملے وہ دوسرے پڑھے لکھے ہوئے لوگوں کو یہ خط پڑھا دے اور ان پڑھوں کو سنا دے اور جو دور ہیں ، ان تک پہنچا دے۔حتی کہ ہر باشندہ ریاست جموں و کشمیر کو یہ خط مل جائے یا اس کے مضمون سے وہ واقف ہو جائے۔سب سے پہلے میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ گذشتہ ایام میں میرے سامنے یہ کام رہے ہیں۔میرا کام اوّل شیخ محمد عبداللہ صاحب اور اس کے ساتھیوں کو جو نہایت ظالمانہ طور پر گرم جگہ پر قید کیا گیا تھا، اس کے خلاف کوشش اور ان کو کسی ٹھنڈے مقام پر تبدیل کروانا۔دوم ان کی اور ان کے ساتھیوں کی آزادی کیلئے کوشش۔سوم گذشتہ دو ماہ سے جو افسران کشمیر کے عام رو یہ میں تبدیلی واقع ہوئی ہے اور وہی پرانا استبداد نظر آ رہا ہے اس کے خلاف کوشش۔میں نے ان تین مقصد وں کے پورا کرنے کیلئے مندرجہ ذیل ذریعے اختیار کئے۔